?️
سچ خبریں: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ترک ۔ امریکی شہری عائشہ نور کی شہادت کے خلاف سینکڑوں امریکیی شہریوں نے احتجاج کیا۔
اناطولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سینکڑوں افراد نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی نشانہ باز کی گولی سے شہید ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن، عائشہ نور ازگی کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک شہری کی فلسطین میں ہلاکت ؛ ترکی کے صدر کا ردعمل
مظاہرین نے عائشہ نور کی تصاویر کے ساتھ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عائشہ نور فلسطین کے لیے شہید ہوئی،عائشہ نور کے لیے انصاف،آج ہم سب عائشہ نور ہیں ،مزاحمت دہشت گردی نہیں! اور فلسطین کو آزاد کرو جیسے نعرے درج تھے، مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
پیوجٹ ساؤنڈ مسلم یونین کے امام اکرم بیومی نے اناطولی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ نور کے آخری الفاظ میں سے ایک یہ تھا کہ ہمیں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج میں آپ سب سے پوچھتا ہوں کہ عائشہ نور کے آخری الفاظ یہ تھے کہ ہمیں مزید کام کرنا ہوگا، کیا ہم ان الفاظ کو ضائع ہونے دیں گے؟ نہیں، کیا ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ عائشہ نور کا ورثہ آگے منتقل ہو اور ہم ایک آزاد فلسطین دیکھیں؟ ہاں۔
بیومی نے مزید کہا کہ میں اس دنیا میں اس سے بہتر وراثت کا تصور نہیں کر سکتا، اس وقت میں عائشہ نور کے علاوہ کسی اور کو کامیاب تصور نہیں کر سکتا۔
امریکی کانگریس کی امیدوار ملیسا چاؤدری نے بھی کہا کہ عائشہ نور قتل کے لیے استعمال ہونے والی سنائپر رائفل کی قیمت امریکی پیسوں سے ادا کی گئی تھی، میں اسے قبول نہیں کر سکتی، مجھے امید ہے کہ میرے امریکی دوست بھی اسے قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عائشہ نور نے اپنی زندگی انصاف اور امن کے لیے قربان کی،ہمیں اس کی یاد کو زندہ رکھنا چاہیے، اسے مستقبل میں منتقل کرنا چاہیے اور اس کے خواب کو پورا کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی ترک – امریکی شہری کے اہلخانہ کا امریکی حکام سے مطالبہ
واضح رہے کہ عائشہ نور ازگی کو 6 ستمبر کو صہیونی نشانہ باز نے شہید کیا، 26 سالہ عائشہ نور کو نابلس کے قریب ایک بستی میں گولی لگی جس سے وہ شہید ہو گئیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں شیلدگ خصوصی یونٹ کی بے مثال ہلاکتیں
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شیلداگ اسپیشل یونٹ کے اعلیٰ
فروری
ہنٹر بائیڈن کی معافی کے امریکی عدلیہ اور ٹرمپ کی حکومت پر کیا اثر ہوگا؟
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 دسمبر کو اعلان کیا کہ
دسمبر
عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت منظور
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم
اگست
شام کے خلاف ناپاک امریکی عزائم
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:معلوماتی ذرائع نے شام میں امریکی فوجی نقل و حرکت
اپریل
افغانستان پر امریکی حملے کی وجہ چینی میڈیا کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: شینہوا نے افغانستان کے ایک ماہر کے حوالے سے
ستمبر
اسلامی جہاد کے کمانڈر کو قتل کرنے کے لیے امریکی اسمارٹ بم کیا تھا؟
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حالیہ تین روزہ جنگ 14-16
اگست
امریکی عوام کی اسرائیل کے لیے حمایت میں نمایاں کمی
?️ 1 اکتوبر 2025امریکی عوام کی اسرائیل کے لیے حمایت میں نمایاں کمی امریکی اخبار
اکتوبر
پاکستانی سینیٹر: ٹرمپ کی ایران کے خلاف دھمکی ایک چال اور تشدد کا مظاہرہ ہے
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینیٹر اور سیکرٹری جنرل نے