?️
سچ خبریں:حزب اللہ نے غزا میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ اور خون کے پیاسے ہیں، جو صرف قتل و غارت کی زبان سمجھتے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے بیان میں کہا نیتن یاہو کی دہشت گرد حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکہ کی مکمل حمایت سے غزا میں قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جبکہ عالمی برادری شرمناک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
حزب اللہ نے غزا میں جاری وحشیانہ بمباری کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے رات کے اندھیرے میں معصوم شہریوں، بچوں اور خواتین پر حملے کیے، جبکہ غزا پہلے ہی ظالمانہ محاصرے اور شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اور اسرائیل ہر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اور ان کا مقصد خطے میں تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں۔ امریکہ فلسطین، لبنان، شام اور یمن میں جنگ بھڑکانے اور طاقت کے ذریعے نئی حقیقتیں مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور بہادر مزاحمتی گروہوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عرب اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے فلسطینی نسل کشی میں ملوث ہونے کو بے نقاب کریں۔
بیان میں اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور صیہونی-امریکی بربریت کے خلاف آواز بلند کریں۔
مزید پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑا سودا
حزب اللہ نے مزید کہا کہ ماہ سے جاری صیہونی جنگ کے باوجود اسرائیل فلسطینی مزاحمت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ فلسطینی عوام دنیا کے تمام مظلوم اقوام کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں، اور فلسطین ہمیشہ امت مسلمہ کا مرکزی مسئلہ رہے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مادورو کے اہم اتحادی کی گرفتاری، الیکس ساب کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 5 فروری 2026 مادورو کے اہم اتحادی کی گرفتاری، الیکس ساب کو گرفتار کر لیا
فروری
ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی
?️ 12 جون 2025 ضلع کرم : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے
جون
خلیج فارس کشیدگی سے مغربی معیشت شدید بحران کا شکار؛ برطانوی اخبار کی رپورٹ
?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:ایک معتبر برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل
مارچ
امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی میں شدید اضافہ، سروے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 24 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے گلوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق 64٪
جولائی
دھاندلی کا الزام تب لگاتے جب یہ میدان میں ہوتے۔ عطا تارڑ
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ
نومبر
اسرائیل نے اپنی موت کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کر دیے ہیں: صہیونی ماہر
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نےصیہونی حکومت اور اس کی فوج کی غلط
فروری
غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تباہی، زخمیوں پر موت کا گہرا سایہ
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی
اپریل
حضرت علیؑ کی تعلیمات عدل، شجاعت و انسانیت کی اعلی مثال ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 11 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا
مارچ