?️
سچ خبریں: حزب اللہ اور مزاحمتی محور کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے خوف سے دنیا بھر میں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،یہ اقدامات جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد کیے گئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی سفارتخانوں کو حزب اللہ اور مزاحمتی محور حملے کے خطرے کے پیش نظر تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں صیہونی سفارتخانوں میں ہائی الرٹ
اس کے علاوہ، عبرانی اخبار معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ شمالی علاقے، الجلیل اعلیٰ اور الجلیل غربی کے شہریوں کو پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسرائیلی ریڈیو نے بھی اعلان کیا کہ تمام مقبوضہ علاقوں میں پناہ گاہیں کھول دی گئی ہیں تاکہ حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتوں کے جوابی حملوں کے خدشات سے نمٹا جا سکے۔
یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسرائیلی حکومت کو اپنی فوجی کارروائیوں کے بعد ممکنہ ردعمل کا شدید خوف لاحق ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں صیہونی سفارتی مراکز میں الرٹ جاری
قابل ذکر ہے صیہونی حکومت کے کل رات ٹھیک اس وقت بیروت کے ضاحیہ علاقے پر عام شہریوں پر امریکی ساختہ مورچہ شکن ایک ٹن کے بم گرائے جب نیتن یاہو اقوام متحدہ میں صلح ، امن اور مذاکرات کی بات کر رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی فراہم کریں گے: اسدعمر
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر
دسمبر
مسکو کا باکو کی پالیسی پر غصہ کی وجہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: روس اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ تنازعات سنگین مراحل میں
جولائی
اسرائیلی فوج میں تھکاوٹ کے آثارنمایاں : نصراللہ
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
مارچ
یمن کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے اس
ستمبر
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کا انتفاضہ شروع
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے اتتفاضہ شروع کرنے کا اعلان
فروری
سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔ ناصر شاہ
?️ 27 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے
ستمبر
190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا سزا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور
جنوری
کیا اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو گا ؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے ایک نوٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
نومبر