?️
سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے شام کے دورے اور ابو محمد الجولانی سے ملاقات پر الجولانی کے زیر اثر میڈیا کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزیرِاعظم محمد مصطفی ایک سرکاری وفد کے ہمراہ دمشق پہنچے اور ہیئت تحریر الشام کے رہنما ابو محمد الجولانی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: گمراہ بشار، اسرائیل کی عدم موجودگی، ایران پر حملہ
اس ملاقات میں فلسطین کی حمایت، شام کی خودمختاری اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصطفی نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی اتھارٹی شام کے عوام اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم شامی قوم کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر محمود عباس کا موقف شامی عوام کی خود ارادیت کے احترام اور ملک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہے نیز فلسطین شام کو اپنے دیرینہ اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے۔
تاہم اس دوران حیران کن امر یہ ہے کہ الجولانی کی زیر قیادت میڈیا ز نہ صرف اس دورے پر خاموش ہے بلکہ وہ فلسطینی مسئلے پر بھی کوئی واضح موقف اختیار نہیں کر رہے۔
ماضی میں بھی ہیئت تحریر الشام نے کئی بار کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی قسم کی مزاحمتی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گی، جو اس گروہ کی حقیقی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔
تحلیل کاروں کا کہنا ہے کہ الجولانی کا رویہ اور فلسطینی کاز سے لاتعلقی یہ اشارہ دیتی ہے کہ وہ حقیقی مزاحمت کا حصہ نہیں بلکہ ایک پراکسی قوت کے طور پر کام کر رہا ہے، جس کا مقصد شام کے داخلی معاملات میں دخل اندازی ہے۔
مزید پڑھیں: جولانی حکومت کی حمایت کے لیے ترکی کی درخواست
یہاں تک کہ الجولانی کے میڈیا نیٹ ورک نے بھی فلسطینی وفد کے اس اہم دورے پر کوئی مؤثر رپورٹنگ نہیں کی، جو ان کے ایجنڈے پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
چین کا تائیوان کے مسئلے پر امریکہ کو انتباہ
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا
دسمبر
یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو
?️ 13 ستمبر 2025یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو
ستمبر
آئی ایم ایف سے موسمیاتی فنڈنگ پر مذاکرات، کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال 2025/26ء کیلئے بجٹ میں کاربن
فروری
اسرائیل کے لئے حماس کو شکست دینا ناممکن
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے تھامس فریڈمین کے ایک تجزیے میں لکھا
جنوری
اسرائیلی پائلٹ نے سائبر اسپیس سے اپنی معلومات کیوں ڈیلیٹ کی
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:تقریباً تین ہفتے قبل، نور نیوز کا مقصد اسرائیلی دہشت گرد
دسمبر
آئرن گنبد غزہ کی حالیہ جنگ میں ناکارہ ثابت ہوا: صیہونی فضائیہ کا کمانڈر کا اعتراف
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے فضائی دفاع کے کمانڈر نے ایک انٹرویو میں
ستمبر
روس اور چین کے تجارتی تعلقات پر مغربی ممالک سیخ پا
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے مطابق، ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات بے
ستمبر
یا جنگ بند کرو یا تابوت تیار کرلو؛حماس کی اسرائیل کو سخت وارننگ
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:حماس کے عسکری ترجمان ابوعبیده نے اسرائیلی عوام کو متنبہ
جون