افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد شہر ہرات میں لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے اسکول پہونچ گئیں

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد شہر ہرات میں لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے اسکول پہونچ گئیں

?️

کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد شہر ہرات میں لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے اسکول پہونچ گئیں جبکہ بہت سے لوگوں کو تشویش تھی کہ طالبان اقتدار میں آتے ہی اس پر پابندی لگائیں گے لیکن فی الحال طالبان کی جانب سے ابھی تک لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک طالبہ روقیہ نے کہا کہ ہم دیگر ممالک کی طرح ترقی کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ طالبان سیکیورٹی کو برقرار رکھیں گے، ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم اپنے ملک میں امن چاہتے ہیں۔

شاعری اور فنون کے لیے مشہور اس شہر میں عورتیں اور لڑکیاں گلیوں میں زیادہ آزادانہ طور پر چلتی پھرتی نظر آتی تھیں اور اس شہر میں اسکولوں اور کالجز میں ان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، تاہم اس شہر کا طویل المدتی مستقبل فی الوقت غیر یقینی ہے۔

واضح رہے کہ شرعی قوانین کے سخت نفاذ کے تحت، جو طالبان نے 1990 کی دہائی میں افغانستان پر کنٹرول کے دوران نافذ کیے تھے، خواتین اور لڑکیوں کو زیادہ تر تعلیم اور ملازمت سے محروم رکھا گیا تھا، خواتین پر عوام میں پورے چہرے کا پردہ لازمی قرار دیا گیا تھا اور عورتیں کسی محرم کے بغیر گھروں سے باہر نہیں نکل سکتی تھیں۔

کوڑے کی سزا اور پھانسی، بشمول زنا کے مجرمان کے لیے سنگسار کی سزاؤں پر عمل درآمد شہر کے چوکوں اور اسٹیڈیمز میں کیے گئے تھے، طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کے لیے آگے کیا ہے یہ فی الوقت واضح نہیں ہے۔

عوامی سطح پر طالبان اس بیانیے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی چند انتہائی پوزیشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کے ترجمان نے جنگ میں شامل ہر ایک کے لیے سرکاری معافی کا اعلان کیا ہے۔

دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد کابل میں تنظیم کی پہلی سرکاری پریس کانفرنس کے دوران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سابقہ باغی خواتین کو اسلام کے اصولوں کے مطابق کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

20 سال پہلے کی تحریک اور آج کے طالبان میں فرق کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سوال نظریے اور عقائد پر مبنی ہے تو کوئی فرق نہیں ہے اور تجربے پر بات کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سے اختلافات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اقدامات ماضی کے اقدامات سے مثبت طور پر مختلف ہوں گے، پھر بھی لوگ محتاط انداز میں زندگی کے معمولات سرانجام دے رہے ہیں، خواتین بڑی تعداد میں کابل کی سڑکوں سے غائب ہیں اور مرد اپنے مغربی کپڑے چھوڑ کر زیادہ تر روایتی افغانی لباس کی خریداری کر رہے ہیں۔

عالمی سطح پر طالبان کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے اور ہزاروں افغانی اب بھی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اقتدار سنبھالنے کے چند روز بعد یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کوئی سرکاری تعلیمی پالیسی ہے یا طالبان کے اسکولوں کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں، تاہم رواں ہفتے برطانیہ کی اسکائی نیوز کو انٹرویو کے دوران، طالبان کے ایک اور ترجمان سہیل شاہین نے اس موضوع پر یقین دہانی کرائی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ خواتین پرائمری سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک حاصل کر سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں ہزاروں اسکول اب بھی کام کر رہے ہیں۔

ہرات میں اسکول کی پرنسپل بصیرا بصیرتخا نے محتاط امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘خدا کی شکر گزار ہیں’ کہ وہ اسکول دوبارہ کھولنے میں کامیاب ہوئیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے پیاری طالبات حجاب کی پابندی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اپنی کلاسز میں شرکت کر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

صوابی جلسہ: عمران خان احتجاج کی کال دیں گے، سر پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا، علی امین گنڈاپور

?️ 10 نومبر 2024صوابی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا

گولانی بریگیڈ کیا ہے؟

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی

شہید کے قتل کی سب سے کم قیمت امریکہ کا مغربی ایشیا سے انخلاء

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:   حزب اللہ عراق کے سکریٹری جنرل ابو حسین الحمیدوی نے

امریکہ کچھ نہیں ہے، اس سے مت ڈرو: شہید نصراللہ 

?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند سید جواد نے

یمنی ڈرونز اور انہیں گرانے والے امریکی میزائلوں کی قیمت

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کو یمنی ڈرونز کو گرانے والے میزائلوں کے اخراجات

’7 جولائی یوم تقدس قرآن‘، وزیراعظم کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا اعلان

?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: ملک ریاض و دیگر 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین

امریکی عوام کا فلسطینی ڈاکٹر کی رہائی کے لیے مظاہرہ

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی ریاست سان فرانسسکو میں سیکڑوں افراد نے فلسطینی ڈاکٹر حسام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے