پوپ فرانسس کے بعد ایک اور اهم شخصیت نے کیا نجف اشرف کا تاریخی دوره

پوپ فرانسس کے بعد ایک اور اهم شخصیت نے کیا نجف اشرف کا تاریخی دوره

?️

نجف (سچ خبریں) پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراق کے شیعہ رہنما آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کی مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی  نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ حکومت پاکستان کا عراق کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اور موجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے، اس کے لئے آپ کو قدم بڑھانا چاہئے اسلئے کہ عراق پاکستان کے مقابل ایک چھوٹا ملک ہے لیکن خدا نےاسے تیل اور یورونیم جیسی نعمات سے نوازا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں عراق سے اپنے تعلق بہتر کرکے اس سےفائدہ اٹھا رہی ہیں اور مزید اٹھانا چاہتی ہیں لہذا آپ بھی قدم بڑھائیں اور تعلقات کو استوارکریں

آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ میں اپنی جانب سے عراق کے سربراہان حکومت کو نصیحت کرچکا ہوں اور کرتا رہوں گا کہ وہ پاکستان سے اقتصادی وصنعتی تعلقات کو بہتر بنائیں اسلئے کہ پاکستان اس میدان میں عراق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا ہے اور مناسب اور سستی قیمتوں پر اس کی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناسکتا ہے لیکن حکومت پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ تمام شعبوں میں خاص کر اقتصادی و صنعتی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں اور وہ چیزیں جو عراق میں نہیں ہیں جیسے چاول، اگر کسی دوسرے ملک سے یہ چیزیں آتی ہیں تو آپ اس سے کم قیمت پر عراق کو فراہم کر سکتے ہیں اوراس کے بدلے عراق کے پاس جو نعمات ہیں جیسے تیل وغیرہ اور جس کی پاکستان کو ضرورت بھی ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ صنعت کے شعبے میں کم مدت اور کم قیمت پر عراق میں صنعتی کمپنیاں لگائی جاسکتی ہیں جس سے عراقیوں کو روزگار بھی ملے گا اور پاکستان اقتصادی طور پر فائدہ اٹھا سکے گا۔

آخر پر آئے ہوئے معزز مہمان نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس کے لیے سیاسی تباہی:امریکی اخبار

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے کے اثرات

2024 کی عرب دنیا کی منتخب شخصیت

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے عوام نے حماس کے سیاسی رہنما، شہید یحییٰ

انصار اللہ کا سعودی عرب کو انتباہ؛ یمن کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں:انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے سعودی

سندھ: نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ میں

ہم جنوب سے شمالی شام تک راہداری نہیں بننے دیں گے: اردگان

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: جب طیب اردوغان نے جمعرات کی شام کابینہ اجلاس کے

ٹرمپ کا پیوٹن سے جنگ بند کرنے کا مطالبہ

?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں:  امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ

عزت الرشق: نیتن یاہو صہیونی قیدیوں کی بھوک کا ذمہ دار ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے بنجمن نیتن یاہو

یمن جنگ میں امریکہ کی براہ راست شمولیت

?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 200 امریکی انٹیلیجنس تجزیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے