سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے ساتھ ہی، مقبوضہ علاقوں کی پولیس میں استعفوں کی لہر نے اس سیکیورٹی فورس کے بنیادی ڈھانچے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
صہیونی اخبار معاریو نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی سیکیورٹی سروس اور پولیس میں وسیع پیمانے پر استعفوں کی وجہ سے اس سیکیورٹی فورس کے مستقبل میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی فوج کے افسروں میں استعفوں کی بڑھتی ہوئی لہر
اس حوالے سے اسرائیلی فوجی ریڈیو نے کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کے رکن آویخای بوفارون کے حوالے سے کہا کہ بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوآف گالانت کے درمیان عدم اعتماد کا بحران پورے مقبوضہ علاقوں کو نقصان پہنچائے گا۔
ان دونوں افراد کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے سائے میں گالانت کے استعفے کا امکان بھی مضبوط ہو رہا ہے۔
اسرائیلی نیوز سائٹ واللا نے بھی لکھا کہ پولیس کمانڈ میں استعفوں کی لہر اور پولیس کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی جانب سے جلد استعفے کا اعلان، اس وقت سامنے آیا جب دانی لوی کو حال ہی میں اس فورس کا نیا کمانڈر منتخب کیا گیا۔
مزید پڑھیں: صہیونی حکام کے استعفوں کی لہر
کیبا نیوز ویب سائٹ نے بھی اطلاع دی کہ اسرائیلی پولیس فورس، تین کمانڈروں کے استعفیٰ دینے کے ارادے کے بعد، نئے کمانڈر کے اعلان کے وقت سے ہی انتشار کا شکار ہو گئی ہے۔