🗓️
سچ خبریں:ریاض میں آج متعدد عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں غزہ اور لبنان میں جاری جنگ کے حوالے سے مشترکہ موقف اپنانے پر غور کیا جائے گا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عرب اور اسلامی ممالک کے رہنما اور اعلیٰ شخصیات سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس فلسطین کی اجتماعی حمایت کا موقع
اس اجلاس کا بنیادی مقصد غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مشترکہ ردعمل اور موقف اختیار کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کا وفد اتوار کے روز ریاض پہنچ چکے ہیں، جبکہ قطر کے امیر شیخ تمیم احمد آل ثانی اور ترک صدر رجب طیب اردگان بھی اس اہم اجلاس میں موجود ہوں گے۔
نائجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو اور لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس غزہ میں جاری نسل کشی اور خطے میں صہیونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرے گا۔
مزید پڑھیں: ریاض صیہونی حملوں کی تحقیقات کے لیے عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا خواہاں
الشرق الاوسط نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک کے رہنما غزہ اور بیروت پر صہیونی جارحیت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنے اور فلسطین و لبنان کے عوام کی حمایت کے لیے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا بن گوئر صہیونی شہریوں کو ہتھیار رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رہے ہیں؟
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے وزیر نے بیت المقدس کی
جنوری
شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پر مذہب کی جانب راغب ہوا، زاہد احمد
🗓️ 1 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار زاہد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت ہے
🗓️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے ویکسین لگوانے کے لئے صرف
ستمبر
فروری میں مودی اور ٹرمپ کی ملاقات
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت اور امریکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی
جنوری
ڈرامے میں زاہد احمد کی ماں کا کردار نہ نبھانے کا افسوس ہے، حبا علی خان
🗓️ 11 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ انہیں
ستمبر
امریکہ جنگی طیارے یوکرین بھیجنے کی کوشش میں
🗓️ 23 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین کو اسالٹ ٹینک سمیت جدید ہتھیار بھیجنے کے بعد اب
فروری
نیتن یاہو کو اب معلوم ہوا ہے اسرائیل کہاں جا رہا ہے
🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو درپیش
اگست
بائیڈن کی ذہنی صحت بگڑتی ہوئی
🗓️ 19 فروری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر اور امریکی ایوان نمائندگان میں
فروری