اطالوی مصنف: آیت اللہ خامنہ‌ای کی تعلیمات تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی

مصنف

?️

سچ خبریں: اطالوی مصنف اور سماجی کارکن داویدہ روسی نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ‌ای کے افکار اور تعلیمات تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ رہیں گے اور مغربی پروپیگنڈا ایران کی مزاحمتی جدوجہد کی حقیقت کو مسخ نہیں کر سکتا۔

ایرنا کے مطابق، داویده روسی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ تہران روانہ ہو رہے ہیں تاکہ شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ میں شرکت کریں اور اس تاریخی موقع کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آیت اللہ خامنہ‌ای کے سیاسی اور فلسفیانہ افکار پر 300 صفحات پر مشتمل ایک کتاب تیار کی ہے، جس کا پیش لفظ بھی انہوں نے خود تحریر کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کتاب صرف ایک شخصیت کی سوانح نہیں بلکہ اس قوم کی تاریخ بیان کرتی ہے جس نے 1979 (1357 ہجری شمسی) میں سامراج، استحصال اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف انقلاب برپا کیا۔

اطالوی مصنف نے کہا کہ اسلامی انقلاب کو آج بھی ایرانی عوام کی حمایت حاصل ہے، جو مغربی میڈیا کی پیش کردہ تصویر سے بالکل مختلف حقیقت ہے۔

روسی نے ایرانی عوام کی مزاحمت کو "حیرت انگیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک پر جارحیت نہیں کی بلکہ داعش کے خلاف جنگ، خطے میں شیعہ برادریوں کی حمایت اور فلسطینی مزاحمت کی پشت پناہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو امریکی حمایت اور مالی امداد حاصل رہی، تاہم ایران اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف صفِ اول میں کھڑا رہا اور خطے کی آزادی میں کردار ادا کیا۔

داویده روسی نے مزید کہا کہ ایران کی فلسطین کے لیے حمایت اس کے اس وسیع مؤقف کا حصہ ہے جو عالمی سطح پر مظلوم اقوام کی حمایت اور طاقت کے نظام کے مقابلے پر مبنی ہے۔

انہوں نے ایران کے کردار کو ایک زیادہ منصفانہ اور کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل میں اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ راستہ چین اور روس جیسے ممالک کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو عالمی تعاون اور مساوات پر مبنی نظام کے خواہاں ہیں۔

ان کے مطابق دنیا میں ہر وہ شخص جو سماجی انصاف اور برابری پر یقین رکھتا ہے، اسے ایران کے تجربے اور سامراج کے مقابلے میں اس کے موقف کی حمایت کرنی چاہیے۔

اطالوی مصنف نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ‌ای کا دنیا بھر میں آزادی پسند اور مخالفِ تسلط رہنماؤں کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران کی تاریخی حیثیت کو نہیں سمجھنا چاہتے وہ اس حقیقت کو مسخ کر سکتے ہیں، لیکن تاریخ ہمیشہ باقی رہے گی اور شہید آیت اللہ علی خامنہ‌ای کی تعلیمات تاریخ میں زندہ رہیں گی۔

مشہور خبریں۔

عراقچی نے کالاس کو جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے اقدامات سے آگاہ کیا

?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، اور محترمہ

صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری 

?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو

لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی انتخاب رکوا دیا

?️ 30 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

خیبر پختونخوا حکومت کا پرویز الٰہی تک صوبائی ڈاکٹرز کی رسائی کا مطالبہ

?️ 25 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے

حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی

?️ 8 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے  کہ بے

ترکی کے تل ابیب کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی وجوہات

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف

مغربی کنارے کے خلاف صہیونی حملوں میں شدت

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   فلسطینی استقامت کاروں نے ہفتے کی صبح نابلس شہر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے