?️
سچ خبریں: امریکی مالیاتی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بعض اہم یورپی طاقتیں اب اس نتیجے پر پہنچ چکی ہیں کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایران اور عمان کو "خدماتی فیس” یا عوارض ادا کرنا پڑ سکتے ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق، دو باخبر ذرائع نے—جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا—بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران کے حالیہ تناؤ اور جنگ کے بعد، اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں سے کسی نہ کسی شکل میں فیس وصول کرنا اب "ناگزیر” تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب حکام بھی نجی طور پر اسی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم یہ ان ممالک کی سرکاری پالیسی نہیں ہے۔
بلومبرگ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیس کس نوعیت کی ہوگی اور اس کی مقدار کیا طے کی جائے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک اگرچہ اضافی چارجز کے تصور کو قبول کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے ایران اور عمان سے درخواست کی ہے کہ یہ فیس جہازوں کی قومیت کی بنیاد پر امتیازی نہ ہو۔
عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت نے اس معاملے پر یا تو تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے یا جواب نہیں دیا۔
بلومبرگ نے اپنی گزشتہ رپورٹ میں بھی بتایا تھا کہ عمانی حکام یورپی فریقین کو یہ کہہ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے والی صورتحال کی طرف واپسی ممکن نہیں رہی۔ ان کے مطابق، مستقبل میں جہازوں سے آلودگی کے خاتمے، نیویگیشن اور سیکیورٹی خدمات کے بدلے فیس لی جا سکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمان اس ماڈل کا موازنہ ایشیا میں موجود آبنائے ملاکا سے کر رہا ہے، جہاں تین ممالک (انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور) مشترکہ طور پر نیویگیشن خدمات کے لیے جہازوں سے فیس وصول کرتے ہیں اور ایک مشترکہ فنڈ بھی قائم ہے۔
بلومبرگ کے مطابق، عمان کا مؤقف ہے کہ اس طرز کا نظام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب خلیج فارس کے تمام ممالک اسے قبول کریں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک نے تناؤ کم کرنے کی خاطر اس تجویز پر اپنی سخت مخالفت میں نرمی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ اس تنگ آب گزرگاہ سے قبل ازیں دنیا کی تقریباً پانچویں حصہ تیل اور مائع قدرتی گیس گزرتی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور امریکہ و ایران کے تعلقات بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق، جنگ کے دوران ایران نے اس آبی گزرگاہ کو مؤثر طور پر بند کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور رسد میں کمی دیکھنے میں آئی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران شروع سے ہی اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ مستقبل میں اس اسٹریٹجک گزرگاہ پر اس کا کنٹرول ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
وینزویلا میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: وینزویلا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ ملک
جولائی
پنجاب کابینہ اجلاس: ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ، پراپرٹی قوانین کی ترمیمی تجویز منظور
?️ 15 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ہائی سکیورٹی
دسمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ امریکی قابض فوج سے تعلق
مارچ
طالبان کو حکومت بنانے کے لئے وقت چاہیے
?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
ستمبر
فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 11 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین
دسمبر
بن گوریون چینل بنانے کا صہیونیوں کا خواب چکنا چور
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن نے اسرائیلی جہازوں
دسمبر
’ آج بھارت کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے ’ سیاستدان بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے پُرامید
?️ 28 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ،
ستمبر
امریکہ کا کوئی صدر نہیں ہے: ایلون مسک
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: Tesla اور X سوشل نیٹ ورک کے مالک کا خیال
جولائی