?️
سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے مرکزی عاشورائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی حالیہ صورتحال اور ایران کے خلاف ہونے والی جنگ کو ایک اہم تزویراتی موڑ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں علاقائی طاقت کا توازن تبدیل ہوگا اور ایران کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
العہد نیوز کے مطابق، شیخ نعیم قاسم نے سید حسن نصراللہ کے مزار کے قریب منعقدہ مرکزی عاشورائی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"آج ہم عاشورا کی یاد کو سیدِ شہدائے امت، سید حسن نصراللہ کے روضے کے جوار میں تازہ کر رہے ہیں اور اس عظیم مقام کی برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہیں، کیونکہ وہ اس راستے کے معمار، بانی اور رہنما رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ اس سال ان کی تحریک کا شعار "حسینؑ ہمارا راستہ ہیں” مقرر کیا گیا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ امام حسینؑ ایک مکتبِ فکر اور روشن راستے کا نام ہیں، اور روشنی استقامت، یقین، ہدایت اور نور کی علامت ہے۔ اسی لیے حسینؑ ہمارا راستہ اور ہماری سیدھی راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی تقریر میں وہ امام حسینؑ کی دائمی عظمت اور عزاداری کے تسلسل کے چار بنیادی عوامل پر گفتگو کریں گے۔
انہوں نے واقعۂ کربلا کو تاریخ کا عظیم ترین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک عظیم رہنما، ان کے اہلِ بیتؑ اور وفادار ساتھیوں نے شہادت کا جام نوش کیا۔
ان کے بقول، امام حسینؑ کی جاودانی عظمت کے چار اسباب ہیں: واقعۂ کربلا، جذبۂ عشق و عقیدت، اس کے اثرات، اور امام حسینؑ کا بے مثال نمونۂ عمل۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا:
"جب ہم کہتے ہیں کہ حسینؑ ہمارا راستہ ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارا راستہ ہیں اور اسلام ہمارا راستہ ہے۔ یہی وہ ابدی اور اعلیٰ نمونہ ہے جسے ہم نے اپنی زندگی کا راستہ منتخب کیا ہے۔”
ایران کی کامیابی پر مبارک باد
شیخ نعیم قاسم نے اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں علاقائی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا:
"ہم ایران کی ملت، محورِ مقاومت، اور دنیا بھر کے ان اقوام و ممالک کو جو آزادی اور خودمختاری کے خواہاں ہیں، اس عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔”
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
"ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے شکر گزار ہیں جس نے لبنان کے میدانِ مزاحمت اور عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، قربانی کے لیے آمادگی دکھائی اور صہیونی حکومت کو اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا۔”
انہوں نے مزید کہا: "اس جنگ کا اصل مقصد ایران کے نظام کا خاتمہ تھا، لیکن امریکہ کی طاقت کا غرور ٹوٹ گیا اور ایران کے خلاف واشنگٹن کا استعماری منصوبہ ناکام ہو گیا۔”
شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ ایران کے خلاف لڑی جانے والی اس جنگ کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ اس کا ہدف انقلابی ایران کے آزاد، خودمختار اور باوقار نظامِ زندگی کو تباہ کرنا تھا، لیکن یہ مقصد حاصل نہ ہو سکا اور حالات کا رخ بدل گیا۔
انہوں نے پیش گوئی کی کہ آنے والے وقت میں خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو جائے گا۔
لبنان کی صورتحال
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
"لبنان کی مزاحمت صہیونی جارحیت کا سامنا کر رہی ہے اور موجودہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل ایک کمزور لبنان چاہتا ہے تاکہ اسے آسانی سے اپنے قبضے میں لے کر اپنے منصوبوں کا حصہ بنا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے وزیر اعظم کھلے عام "عظیم اسرائیل” (گریٹر اسرائیل) کا ذکر کر چکے ہیں، جبکہ زمینی حقائق بھی صہیونی توسیع پسندانہ عزائم کی نشاندہی کرتے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان میں صہیونی منصوبے کا مقصد حزب اللہ کو سماجی، عسکری اور ثقافتی سطح پر ختم کرنا ہے، اور اس کا مطلب لبنان کے ایک بڑے عوامی طبقے کو قتل، جبری نقل مکانی اور مختلف علاقوں میں منتقل کرنا ہے تاکہ لبنان پر مکمل غلبے کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ(ن) کا شہباز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ
?️ 28 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے
اپریل
شام کی بھی عرب پارلیمنٹ کی یونین کے اجلاس میں شرکت ضروری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیح بری نے عرب پارلیمنٹ کی
فروری
بائیڈن اور ٹرمپ کا دوبارہ میچ؛ کیا فاتح پہلے ہی معلوم ہے؟
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز نے 2024 کے صدارتی
مارچ
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 5.75 ارب ڈالر کے ممکنہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات
?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کے
ستمبر
ہیٹ ویو کے پیش نظر کے الیکٹرک 21 سے 29 مئی تک لوڈشیڈنگ ختم کرے، ایم کیو ایم کا مطالبہ
?️ 21 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مطالبہ
مئی
عمران خان نے ہندوستان کو خبردار کیا
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: عمران خان نے قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل پر
دسمبر
کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر بلائی گئی میٹنگ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش
?️ 25 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر
جون
امریکی تھنک ٹینک نے شام میں ترکی اور قطر کے اثر و رسوخ کے بارے میں واشنگٹن کو خبردار کیا ہے
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز نے وائٹ ہاؤس کے حکام
جون