16 ممالک کی عالمی کاروان صمود کی سلامتی کے تحفظ کی درخواست

صمود

?️

سچ خبریں: ترکی، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو، پاکستان، قطر، عمان، سلووینیا، جنوبی افریقہ اور سپین کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والے عالمی کاروان "صمود” (مقاومت) کی سلامتی کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی کاروان صمود مختلف ممالک کے شہریوں کی شرکت سے غزہ پٹی میں انسان دوست امداد پہنچانے اور فلسطینی عوام کی المناک انسانی حالت اور غزہ میں جنگ ختم کرنے کی ضرورت کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
مذکورہ ممالک نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امن، انسان دوست امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قانون بشمول انسانی حقوق کا احترام ان ممالک کے مشترکہ اقدار ہیں، کہا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کاروان کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا تشدد آمیز کارروائی سے پرہیز کریں اور بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔
ان 16 ممالک نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی، بشمول بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا ان کی غیر قانونی گرفتاری، نیز کاروان میں شامل شرکا کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج برآمد ہوں گے۔
گذشتہ اگست کے آخر میں، غزہ کی عوام کے لیے انسان دوست امداد لے جانے والے جہازوں کا ایک کاروان غزہ پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کے مقصد کے ساتھ سپین کی بندرگاہ بارسیلونا سے روانہ ہوا، جس کے بعد یکم ستمبر کی صبح ایک اور کاروان اٹلی کی بندرگاہ جینوا سے اس میں شامل ہو گیا۔
اتوار کی شام تک، تیونس کی بندرگاہوں قمرت، بنزرت اور سیدی بوسعید سے 16 جہاز غزہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں اور ان کے بحیرہ روم کے پانیوں میں ملنے اور غزہ پٹی کا رخ کرنے کا پروگرام ہے۔
غزہ پٹی گزشتہ 18 سالوں سے صہیونی قبضہ حکومت کی مکمل ناکہ بندی کا شکار ہے اور اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے نتیجے میں غزہ پٹی کی تقریباً 2.4 ملین آبادی میں سے تقریباً 1.5 ملین فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک صہیونی حکومت کی غزہ پٹی کے خلاف تباہ کن جنگ کے نتیجے میں 64,964 فلسطینی شہید اور 165,312 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی کے شام پر حملے کرنے کے اغراض و مقاصد

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ترکی کی حالیہ کئی فوجی کارروائیوں نے ظاہر کیا ہے کہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر تک 2 ارب ڈالر سے کم ہوجائیں گے، مفتاح اسمٰعیل

?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے

صیہونی حکومت کا وہ منصوبہ جو پھٹنے سے پہلے ہی جل گیا: ڈونلڈ ٹرمپ

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ایسے وقت میں جب جنگ کے میدان میں صیہونی حکومت کے

افغانستان میں پولیو پھیلنے کا خطرہ

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:     افغانستان کے لیے امریکی خصوصی جنرل انسپکٹر نے افغانستان

امریکہ کی اسرائیل کو بچانے کی نئی پالیسی

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام تھاڈ کے ساتھ 100

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ صنعت کو ریکارڈ ساز منافع

?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران ملک

اگر رفح پر حملہ ہوا تو ہم اسرائیل کو ہتھیار نہیں دیں گے: بائیڈن

?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے رفح پر اسرائیلی

حماس کے راکٹ فلسطین کے ہر حصے میں پہنچ سکتے ہیں: ہنیہ

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے