غزہ معاہدے کے تحت 154 فلسطینی قیدی رہا ہو کر مصر میں داخل

غزہ معاہدے کے تحت 154 فلسطینی قیدی رہا ہو کر مصر میں داخل

?️

سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کے نگراں دفتر کے مطابق، شرم‌الشیخ معاہدے کے بعد صیہونی جیلوں سے رہا ہونے والے 154 فلسطینی قیدی مصر پہنچ گئے ہیں، ان میں محمود العارضہ بھی شامل ہیں، جو 2021 میں نفق الحریہ آپریشن کے مرکزی کردار تھے۔

فلسطینی قیدیوں کے امور کے نگراں دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بعد 154 فلسطینی قیدی مصر میں داخل ہو چکے ہیں۔
یہ اقدام حالیہ قیدیوں کے تبادلے کے تحت عمل میں آیا، جس کے مطابق آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو رہائی کے فوراً بعد مصر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی

ذرائع کے مطابق، رہا ہونے والوں میں محمود العارضہ کا نام بھی شامل ہے، جو 2021 میں صیہونی جیل جلبوع سے فرار کے لیے مشہور نفق الحریہ آپریشن کے منصوبہ ساز اور رہنما تھے۔

گزشتہ روز انجام پانے والے اس تاریخی تبادلے کے تحت، حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں 20 صیہونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو صیہونی جیلوں سے رہا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت

یہ اقدام، شرم‌الشیخ امن معاہدے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے کا اہم ترین مرحلہ سمجھا جا رہا ہے، جو فلسطینی عوام کے لیے امید اور اسرائیلی پالیسی کے لیے ایک نئی آزمائش بن گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سیلاب کی وجی سے افغانستان اور پاکستان کی سرحدیں بند

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:    صوبہ قندھار کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے

مختلف ممالک اور بین الاقوامی میڈیا میں عالمی یوم القدس کے انعقاد کی عکاسی

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:عالمی یوم القدس کی تقریبات دنیا کے مختلف حصوں میں منعقد

افغان طالبان نے اقوام متحدہ میں اپنا عبوری نمائندہ مقرر کیا

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فائیق نے سابق افغان صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ

صیہونیوں کو اردن کی جانب سے نیا محاذ کھلنے کے خدشے پر تشویش

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اردن کی سرحد سے

بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں، شاہ محمود قریشی

?️ 3 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی

روس نے مشرقی یوکرین میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں: انگلینڈ

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    برطانوی وزارت دفاع کے دعوے کے مطابق روس نے

ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو

الاقصیٰ طوفان کا 404 واں دن ؛ غزہ کی صورتحال خوفناک

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اپنے 404ویں دن میں داخل ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے