وزیر اعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے

وزیر اعظم عمران خان کورونا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گھر میں قرنظینہ کر لیا ڈاکٹر فیصل نے بتیا کہ  کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے  آتے ہی وزیر اعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور تمام اجلاس ملتوی کر دئے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ ‘عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

واضح رہے کہ 18 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ملاکنڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ایک نئے تعلیمی بلاک کا افتتاح کیا اور طلبہ سے خطاب کیا تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے سوات موٹر وے کا بھی دورہ کیا تھا اور سوات ایکسپریس وے سرنگ کا افتتاح کیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹوئٹر پر وفاقی وزرا سمیت دیگر شخصیات کے پیغامات کا بھرمار ہوگئی۔ان پیغامات میں وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل نے بھی ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے مثبت کورونا ٹیسٹ سے متعلق تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔شبہاز گل نے بتایا کہ عمران خان میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔

مشہور خبریں۔

کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

?️ 30 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

سائبر ماہرین نے آئی فون صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کر دیا

?️ 25 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین نے  آئی فون

اسرائیل عراق میں نئی محاذ آرائی کی تیاری میں مصروف

?️ 3 نومبر 2025اسرائیل عراق میں نئی محاذ آرائی کی تیاری میں مصروف  صہیونی خبر

یوکرین میں جنگ کب ختم ہوگی؟

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں پانچویں مہینے میں داخل ہو

مقاومت اور سردار سلیمانی کا راستہ جاری: یمنی چیئرمین

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل

اسلام آباد: چیف جسٹس سے اپوزیشن کے وفد کی ایک گھنٹے طویل ملاقات

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے

امریکہ ایران کے خلاف اپنی غلطیوں کو درست کرے: چین

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے