?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کینٹ بورڈ انتخابات میں فوج کی تعیناتی سے متعلق حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینٹ بورڈ انتخابات میں فوج لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
انتخابات کے دوران رینجرز ، ایف سی اور پولیس تعینات ہو گی۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے آزادانہ و شفاف انعقاد کے لئے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ملک بھر سے ذیلی تنظیمیں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے جاری انتخابی مہم کی جزئیات سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں، ماضی کے تجربے سے ثابت ہے کہ فوج کو سکیورٹی پر مامور کیے بغیر کروائے جانے والے انتخابات شکوک و شبہات کی زد میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی عدم موجودگی دھاندلی کے راستے کھلے ہیں، مقامی سیاسی کھلاڑی جعلی ووٹوں سے لے کر نتائج میں خرد برد تک انتخابات میں دھاندلی کا سہارا لے سکتے ہیں، ہماری سوچی سمجھی رائے یہی ہے کہ انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کے لیے فوج سے معاونت حاصل کی جائے۔ امن و امان کا ماحول قائم رکھنے کیلئے فوج کے جوانوں کو پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے، موجودہ حالات میں جمہوریت کو دھاندلی اور تشدد سے پاک رکھنا اور بھی زیادہ ضروری اور اہم ہے۔
خیال رہے کہ کینٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا۔ واہ کینٹ کے دس حلقوں میں دو لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے۔ ان انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں اتنہائی تیزی دیکھنے میں آئی۔ جیت کی لگن اُمیدواروں کو ووٹرز کے دروازوں پر لے گئی جبکہ کارنر مٹنگز میں بھی تیزی آئی۔ حکومتی امیدواروں نے ایم این اے اور ایم پی ایز کے بل بوتے پر اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر بھی زور دے رکھا ہے جس سے حلقہ میں رکے ہوئے کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جس انداز سے شاہ محمود قریشی کو پولیس کی گاڑی میں دھکیلا گیا وہ قابل مذمت ہے، رضا ربانی
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی رضا
دسمبر
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک
?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2
دسمبر
مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی وسیع پیمانے پر کارروائی اور گھر گھر تلاشی
?️ 21 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوجی افواج نے آج صبح سویرے اپنی
جون
لبنان پر صیہونی حملوں میں 11 شہید ، 19 زخمی: لبنانی وزارت صحت
?️ 15 اگست 2026سچ خبریں:لبنان کی وزارت صحت کے مطابق آج صیہونی حملوں میں 11
اگست
شام کی سلامتی اور PKK کے خلاف جنگ
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے اتوار کو قطر
اپریل
ہیگ کورٹ کا فیصلہ ؛ غزہ کے لوگوں کی فتح کی کہانی
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: اگر عالمی عدالت انصاف حفاظتی اقدامات کے ساتھ غزہ میں
جنوری
ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں:صیہونی حلقے
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی مقبوضہ علاقوں میں اشتعال بڑھنے اور وزیر جنگ کی برطرفی
مارچ
اوسلو کے منحوس معاہدے کا نتیجہ 33 سال بعد بھی فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی ہے : حماس
?️ 14 ستمبر 2026سچ خبریں: حماس کے شعبہ قومی تعلقات کے سربراہ برائے بیرون ملک
ستمبر