بشار الاسد کا حیرت انگیز دورہ ایران ؛صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور

بشار الاسد

🗓️

سچ خبریں:بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، مغرب اور صیہونی حکومت جیسے بیرونی عناصر کے وسیع دباؤ کے باوجود تہران اور دمشق کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔
شام کے صدر بشار الاسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کا غیر متوقع اور غیر اعلانیہ دورہ کیا، اس سفر کے دوران انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے شام کے صدر سے اہم گفتگو کی ،انہوں نے تہران میں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں شامی عوام کی مزاحمت اور نظام اور بین الاقوامی جنگ میں فتح کو شام کے وقار میں اضافے کی بنیاد اور فخر قرار دیا، ایران کے صدر نے بھی بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کہا کہ شام کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پہلے سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

اس کے علاوہ بشار الاسد نے ایرانی قوم اور حکومت کے موقف اور حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ شہید سلیمانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا راستہ صحیح اور اصولی راستہ ہے، جیسا کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا ہےکہ بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور شام کے درمیان اتحاد نہ صرف مضبوط ہے بلکہ روز بروز گہرا ہو رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کو خطے کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے:ایران

🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صیہونیوں

یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر

اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی

🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ

قدیروف کے تین نو عمر بیٹے یوکرین کی جنگ کے اگلے مورچوں پر روانہ

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   چیچن کے صدر رمضان قدیروف نے کہا کہ ان کے

حکومت کا 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

🗓️ 31 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

یوکرین میں امریکہ کی نئی خطرناک کارروائی

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کی روس کی سرحدوں تک توسیع یوکرین کی جنگ کی

صیہونی حکام غزہ جنگ کی خبریں باہر آنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب

فیصل جاوید کا عمران خان کے بیرون ملک کے دوروں کے خرچے کے متعلق اہم بیان

🗓️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپنی تقریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے