امریکہ اور اسرائیل یمن سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ عطوان کی زبانی

امریکہ اور اسرائیل یمن سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ عطوان کی زبانی

?️

سچ خبریں:عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے وضاحت کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل یمنی مسلح افواج سے کیوں ڈرتے ہیں، انصار اللہ کی جانب سے اسرائیل پر بڑھتے ہوئے میزائل حملے اور امریکی جنگی سازوسامان کی ناکامی، اس خوف کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

علاقائی اُمور کے ممتاز تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے یمنی مسلح افواج کے مقابلے میں خوف و دہشت کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے اور انصار اللہ کے رہنماؤں کو قتل کی دھمکی کو صہیونیوں کی مایوسی قرار دیا ہے۔
الیکٹرونک اخبار رای الیوم میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں عبدالباری عطوان نے لکھا ہے کہ یمنی انصار اللہ تحریک اب بھی سابقہ روایات کی طرح روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ فلسطین کی سرزمین میں اسرائیلی اہداف کو سپر سونک میزائلوں سے نشانہ بنا رہی ہے۔
 اس تنظیم نے بن گورین ایئرپورٹ کو گھنٹوں کے لیے بند کر دیا اور آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں کئی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کو تل ابیب کے لیے معطل کروا دیا ہے۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے یمنی اہداف اور بندرگاہوں پر حملوں کے جواب میں دو اہم نکات بیان کیے:
1: امریکہ اور انصار اللہ کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والا عارضی جنگ بندی معاہدہ صہیونی ریاست پر لاگو نہیں ہوتا۔ اسی لیے یمنی فورسز کی جانب سے اسرائیلی بندرگاہوں اور ایئرپورٹس پر میزائل و ڈرون حملے بدستور جاری ہیں۔
2: یہ معاہدہ یمنیوں کی جانب سے نہایت چالاکی سے اٹھایا گیا قدم ہے، جس کے ذریعے انہوں نے وقتی طور پر امریکہ کو غیر فعال کرتے ہوئے اپنی توجہ اسرائیلی دشمن پر مرکوز رکھی ہے،بالخصوص جب کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت آئی ہے، ایسے میں یمنی حملے بھی مزید تیز ہو سکتے ہیں۔ اس صورتحال میں سابق امریکی صدر ٹرمپ عرب ممالک سے واپسی پر غزہ کے ایک ملین افراد کو لیبیا منتقل کرنے کی تجویز بھی دے چکے ہیں۔
عطوان نے امریکہ اور اسرائیل کے یمن سے خوفزدہ ہونے کی وجوہات درج ذیل نکات میں بیان کی ہیں:
1:
امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کے عسکری امور کے ماہر ہریسن کاس کے مطابق، یمنی افواج کے داغے گئے ایک میزائل نے امریکی فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تقریباً نشانہ بنا لیا تھا۔ اگر پائلٹ کی مہارت اور خوش قسمتی نہ ہوتی تو امریکہ کی فضائی برتری کو زبردست دھچکا لگتا۔ یہ سب ایک ایسے دشمن کے ہاتھوں ہوا، جسے امریکہ کمزور سمجھتا تھا۔
2:
عسکری ویب سائٹ میدان جنگ کے رپورٹر گریگوری پرو نے لکھا ہے کہ انصار اللہ کے میزائل ایک امریکی F-16 لڑاکا طیارے کو بھی نشانہ بنانے کے قریب پہنچ گئے تھے۔ اس کے علاوہ، یمنی افواج اب تک امریکہ کے 9 جدید MQ-9 ڈرونز (جن کی قیمت فی ڈرون 30 ملین ڈالر ہے) مار گرا چکی ہیں۔
3:
امریکی ایئرکرافٹ کیریئر ٹرومین کی بحیرہ احمر سے واپسی صرف جنگ بندی کی وجہ سے نہیں تھی بلکہ اس پر کئی یمنی میزائل لگنے اور اس کے دو F-18 لڑاکا طیاروں کو نقصان پہنچنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
عطوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں، یمنی فورسز کے اسرائیلی بندرگاہوں عسقلان، اسدود، حیفا اور ایلات پر حملے مزید بڑھ سکتے ہیں چونکہ یمنی میزائل اللد ایئرپورٹ تک پہنچ سکتے ہیں، اس لیے یہ بندرگاہیں بھی ان کے نشانے پر ہیں، یمنی رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں مزید بڑی عسکری کارروائیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے سید عبدالملک الحوثی کو قتل کرنے کی دھمکیاں اور لبنان میں حزب اللہ و فلسطین میں قسام و قدس بریگیڈ کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا فخر دراصل صہیونی ریاست کی مایوسی اور شکست کی علامت ہے۔
عطوان نے مزید کہا کہ شہادت، سید عبدالملک الحوثی کی سب سے بڑی آرزو ہے، اگر ان کا قتل کیا گیا تو اس کی بھاری قیمت نہ صرف نیتن یاہو بلکہ اسرائیلی قیادت کو دہائیوں اور صدیوں تک چکانی پڑے گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے والے پچھتائیں گے: الحوثی

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:  یمنی رہنما عبدالمالک الحوثی نے جمعہ کی شام کہا کہ

مسئلہ ٔفلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا:بادشاہ اردن

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور

ایران اور روس نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے: سی آئی اے کے ڈائریکٹر

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا کہ 2000

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

?️ 7 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں ) مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج

اسرائیل کے شمالی محاذ کا کنٹرول نصر اللہ کے ہاتھ میں

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں علاقائی کونسل کے نام سے جانے

وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی

نئے سال کے آغاز سے سم بند کرانے پر چارجز عائد کرنے کا فیصلہ

?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

اسلام آباد ہائیکورٹ: ’عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں‘

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے