ایران کی فتح نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ہلا کر رکھ دیا:عطوان 

ایران کی فتح نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ہلا کر رکھ دیا:عطوان 

?️

سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے وعدے سچے ثابت ہوئے اور ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکہ و اسرائیل کو زبردست شکست دی، انہوں نے اس جنگ کو صہیونیوں کے لیے بدترین صدمہ قرار دیا۔

معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے آیت اللہ سید علی خامنہ ‌ای کے حالیہ بیانات کو امریکہ اور اسرائیل کے لیے زبردست صدمہ قرار دیا ہے، ان کے مطابق، ایران کی جوابی کارروائیاں اور رہبر انقلاب کی مدبرانہ قیادت اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ایران نے ۱۲ روزہ جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔
عبدالباری عطوان نے عرب روزنامہ رای الیوم میں شائع ہونے والے اپنے تجزیے میں لکھا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ کے اختتام پر فرمایا کہ امریکی حملے بے اثر رہے اور امریکہ کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ان حملوں کی کامیابی کے بارے میں مبالغہ آرائی کی اور واشنگٹن کو ایک زبردست طمانچہ ملا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید تاکید کی کہ امریکہ کے سامنے ہرگز جھکا نہیں جائے گا، اور اگر آئندہ بھی امریکہ کوئی جارحیت کرے گا تو ایران اس کا سخت جواب دے گا اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے براہِ راست نشانہ بنیں گے۔
عطوان نے مزید لکھا کہ  ہم گزشتہ چند دہائیوں سے آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کو مسلسل دیکھتے آئے ہیں، اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ جو وعدہ انہوں نے کیا، وہ پورا بھی کیا، ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی و صہیونی دشمن کو کچلنے کے لیے تیار ہے، اور یہ عمل ہمیں میدان میں بھی نظر آیا۔ ایرانی بیلسٹک میزائل دفاعی نظاموں کو چیرتے ہوئے تل ابیب، حیفا، بئر السبع، صفد، عسقلان اور اشدود جیسے مقامات پر اپنے اہداف تک پہنچے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے جان بوجھ کر CNN کو دی گئی خفیہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو صرف جزوی نقصان پہنچا، اور ان کی سرگرمیاں صرف چند ماہ کے لیے مؤخر ہوئیں، نہ کہ برسوں کے لیے جیسا کہ ٹرمپ دعویٰ کرتے ہیں، ٹرمپ کی جانب سے CNN پر حملہ اسی سچائی کی تصدیق ہے۔
عطوان نے لکھا کہ جو چیز برسوں میں بھی بحال نہیں ہو سکتی، وہ صہیونی شہروں میں پھیلا تباہ کن نقصان ہے، جیسے تل ابیب اور حیفا کے گنجان آباد علاقے۔ برسوں لگیں گے ان بکھری ہوئی بستیوں، ٹوٹے ہوئے اعصاب، اور شکست خوردہ حوصلوں کو بحال کرنے میں، 12 دنوں تک پناہ گاہوں اور سرنگوں میں چھپے رہنے والے صہیونی شہری آج بھی خوف زدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر واقعی امریکی حملے سے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہوتیں، تو پھر ٹرمپ ایران کو دوبارہ جوہری مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کیوں بے چین ہیں؟ اگر مسئلہ ختم ہو چکا ہے، تو مذاکرات کی کیا ضرورت؟ دیوانہ کچھ کہتا ہے، اور عاقل سنتا ہے!
عبدالباری عطوان نے اس بات پر زور دیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی بات درست ہے کہ ایران اس جنگ سے فاتح ہو کر نکلا ہے، اور اسرائیل و امریکہ کی تاریخی فتح کی تمام تر باتیں جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہیں تاکہ اپنی شکست کو چھپایا جا سکے۔ ان کے بقول، نیتن یاہو اور ٹرمپ موجودہ دور کے سب سے بڑے جھوٹے رہنما ہیں۔
آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ جب ہم تل ابیب، حیفا اور بئر السبع جیسی جگہوں پر تباہی کے مناظر دیکھتے ہیں، جب ہم ہزاروں اسرائیلیوں کی جانب سے طبی امداد کی درخواستیں اور بے گھر ہونے کی خبروں کو سنتے ہیں، اور جب ہم دیکھتے ہیں کہ صہیونی شہری سمندر کے راستے قبرص فرار ہو رہے ہیں تو بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ اس جنگ میں شکست کس کی ہوئی اور اصل فاتح کون ہے اور ممکنہ طور پر آنے والی جنگوں میں بھی یہی نتیجہ نکلے گا۔

مشہور خبریں۔

موجودہ روسی اقتصاد پیوٹن کی توقع کے مطابق

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک کے وزیر اعظم میخائل

امریکی عہدیدار کا طالبان کو ہیئت تحریرالشام کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے طالبان کو ہیئت

اے آئی چِپس بنانے والی ’این ویڈیا‘ دنیا کی پہلی 5 ٹریلین ڈالر مالیت والی کمپنی بن گئی

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی چِپس بنانے والی عالمی کمپنی

بائیڈن میں ڈیمنشیا کی علامات

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے 81 سالہ جو بائیڈن کی

9 مئی کو شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی کرنے والوں سے رعایت ہوئی تو ملک نہیں بچے گا، وزیراعظم

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری

طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی

’دشمن ممالک ریاست پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں‘، قومی دھارے میں شامل سابق دہشت گرد کمانڈر

?️ 24 جنوری 2025 کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں مختلف دہشتگرد تنظیموں کو چھوڑنے والے

جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کی یقین دہانی

?️ 3 جون 2024ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے