?️
سچ خبریں:حماس اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات نے اسرائیلی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے اس لیے کہ میدان جنگ میں حماس کی برتری نے اسے مذاکرات میں مضبوط پوزیشن دلائی ہے جبکہ نیتن یاہو حکومت تنقید کی زد میں ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور امریکی حکومت کے درمیان براہ راست اور پیشرفتہ مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ مذاکرات کا مقصد غزہ میں جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور فوجی کارروائیوں کی بندش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
حماس کے ایک رہنما نے بتایا کہ یہ بات چیت چند دن پہلے شروع ہو چکی ہے اور اس میں غزہ میں انسانی بحران کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔
امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکاف ان دنوں مشرق وسطیٰ میں قطر، مصر اور اسرائیلی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے سرگرم ہیں تاکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو عملی شکل دی جا سکے۔
ان مذاکرات نے صہیونی سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، رپورٹس کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔
صیہونی اپوزیشن رہنما یائیر لاپڈ نے مذاکرات کو اسرائیلی کابینہ کی بڑی سیاسی شکست قرار دیا، جبکہ دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت کی قیدیوں کی واپسی میں ناکامی پر تنقید کی۔
عسکری ماہر فائز الدویری کے مطابق، حماس نے میدان جنگ میں خاص طور پر رفح اور بیت حانون میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے اس کی مذاکراتی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ نئے تجویز کردہ معاہدات کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آیا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگار احمد الحلیہ کا کہنا ہے کہ حماس اپنے اصولی مطالبات یعنی جنگ بندی، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور قابض افواج کی پسپائی سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وہ کسی بھی ایسے معاہدے کو مسترد کرے گی جو اسلحے کی بے دخلی یا فلسطینی عوام کی توہین کا سبب بنے۔
اسرائیلی اپوزیشن اور فوجی حلقوں نے نیتن یاہو حکومت کو قیدیوں کی واپسی میں ناکامی اور عوامی اعتماد کے زوال کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
روزنامہ یدیعوت احرونٹ کے مطابق، قیدیوں کے اہل خانہ نے جنگ کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت شروع، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری
جون
انگلینڈ میں مسلمانوں کی توہین کا سلسلہ جاری
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کو انگلینڈ کی سڑکوں پر ہراساں کیا جاتا
نومبر
سائنسدانوں نے انجکشن سے خوف زدہ افراد کے لیے ویکسین اسٹیکرتیار کر لیا
?️ 28 ستمبر 2021نارتھ کیرولائنا(سچ خبریں) امریکی سائنس دانوں نے مائیکرو اسکوپک نیڈلز والا ایسا
ستمبر
افغانیوں کا امریکہ سےاس ملک میں اپنے نمائندے کو ہٹانے کا مطالبہ
?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے بہت سے لوگوں اور سوشل میڈیاصارفین نے امریکی محکمہ
اگست
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی
فروری
پاکستان میں عزاداری کیسے منائی جاتی ہے؟
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: 200 ملین کی آبادی والے پاکستان کے عوام کے تمام
جولائی
محاصرہ اٹھائے بغیر فوجی کارروائیوں کو روکنا بے معنی: البخیتی
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
مارچ
سیلابی تباہ کاریوں سے اربوں روپے کا نقصان، پاکستان بزنس فورم کا زرعی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے
ستمبر