?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ میں آنے کے لیے 20 لاکھ روپے فیس کا معاوضہ طلب کیا۔
عدنان فیصل حال ہی میں ’نیوز 24‘ کے متھیرا کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے عدنان فیصل نے بتایا کہ وہ اب تک 500 کے قریب پوڈکاسٹ کر چکے ہیں اور ان کے شو میں شوبز شخصیات سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات بھی آ چکی ہیں۔
انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے پوڈکاسٹ میں اداکارہ صائمہ قریشی کی جانب سے خواتین کی کمائی میں برکت نہیں کی بات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ وہ اداکارہ کا ذاتی خیال تھا۔
ان کے مطابق صائمہ قریشی سینئر اداکارہ ہیں جب کہ وہ ایس کیو کے نام سے اپنا کلاتھنگ برانڈ بھی چلاتی ہیں اور کاروباری خاتون ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا صائمہ قریشی کی اپنی کمائی میں برکت ہے یا نہیں؟ اس پر عدنان فیصل نے کہا کہ وہ اداکارہ سے پوچھنا پڑے گا، انہیں اس بات کا علم نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عدنان فیصل نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ڈراما انڈسٹری کے مردوں کے ناجائز تعلقات ختم ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈستری میں شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوسروں سے افیئرز زیادہ ہیں اور انہیں اب ختم ہونا چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج تک کسی بھی شخصیت کو پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے کوئی معاوضہ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 500 پوڈکاسٹ کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کسی کو بھی معاوضہ نہیں دیا۔
عدنان فیصل نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جب انہوں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں بلانا چاہا تو اداکارہ نے شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے مانگے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہانیہ عامر کے لیے 20 لاکھ روپے بھی کچھ نہیں، وہ ملک کی بہت بڑی اسٹار ہیں۔
عدنان فیصل کے مطابق انہوں نے ہانیہ عامر کی جانب سے پیسوں کے معاوضے کے بعد انہیں مدعو نہیں کیا، کیوں کہ انہیں لگا کہ اگر وہ اداکارہ کو معاوضہ دیں گے تو باقیوں کو بھی فیس دینی پڑے گی۔
انہوں نے دلیل دی کہ اگر ہانیہ عامر اسٹار ہیں تو باقی اداکار بھی اسٹار ہیں، انہیں بھی پھر معاوضہ دینا پڑے گا، ورنہ مسئلہ خراب ہوجائے گا۔
عدنان فیصل کا کہنا تھا کہ باقی اداکار بھی تو ان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے آتے ہیں، اپنا وقت دیتے ہیں، پھر ان کا کیا قصور کہ انہیں معاوضہ نہ ملے؟
خیال رہے کہ عدنان فیصل ایف ایچ ایم نامی یوٹیوب چینل پر پوڈکاسٹ کرتے ہیں اور ان کے پوڈکاسٹ کا شمار معروف پروگراموں میں ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
تنازعہ کشمیرکے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، حریت کانفرنس
?️ 27 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ دیرینہ
فروری
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری گورنر سندھ مقرر
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ قومی موومنٹ
اکتوبر
دمشق کی موجودہ حکومت صہیونیوں کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام میں گزشتہ موسم خزاں میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں
جولائی
افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی:صدرمملکت
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن
اکتوبر
فواد خان کی فلم بھارت میں ریلیز ہونی چاہیے، پرکاش راج
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے پاکستان اور
مئی
یمنی انصاراللہ نے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: عمان میں بلنکن کے ساتھ 5 عرب ممالک کے وزراء
نومبر
کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی
مئی
آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
جولائی