?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں جب وہ بھارت میں کام کرنے گئے تو معروف شاعر، لکھاری و نغمہ نگار گلزار صاحب نے انہیں پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا اور کہا کہ آپ تو دکھنے میں ہی آرٹسٹ لگتے ہیں۔
عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں فیصل قریشی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔
عدنان شاہ ٹیپو نے ایک سوال پر خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دیا اور کہا کہ انہیں چار بیٹیاں ہیں لیکن انہیں ایسے لگتا ہے کہ خدا نے انہیں چار مائیں دی ہیں۔
ان کے مطابق بیٹیاں انہیں ماں کی طرح ڈانٹتی بھی ہیں تو ان سے پیار بھی کرتی ہیں اور جب بیٹیاں انہیں گلے لگاتی ہیں تب انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ دنیا کے خوش قسمت ترین شخص ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ ماضی میں ایک بار انہیں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ”ڈیڑھ عشقیہ“ فلم کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا مگر ویزا نہ ملنے پر وہ وہاں نہیں جا سکے، بھارت نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔
عدنان شاہ ٹیپو نے کہا جو ان کی قسمت میں لکھا ہے وہ ہوکر رہتا ہے، مادھوری کے ساتھ فلم نہ کرنا ان کی قسمت میں تھا۔
اداکار نے ایک اور واقعہ بتایا کہ جب انہیں کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا تو اس وقت اسٹیج سے ان کے پسندیدہ اداکار رابرٹ ڈی نیرو اتر رہے تھے، جس کی عزت کے لیے وہ اٹھے اور انہیں سلام کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوستوں نے روکا اور کہا کہ تم بھی ایک ہیرو ہو لیکن انہوں نے دوستوں کی بات نہ مانی اور اپنے پسندیدہ اداکارہ کو دور سے ہی آںکھوں کے ذریعے سلام کیا۔
ایک سوال کے جواب میں عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ بیرون ملک جاکر کام کرنا انتہائی ذمہ داری کا کام ہوتا ہے، اس وقت ہم صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک ملک ہوتے ہیں اور پورے ملک کی ذمہ داری کندھوں پر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بھارت کام کرنے گئے تو انہیں احساس ہوا کہ بطور پاکستانی ان کے کندھوں پر کتنی ذمہ داری ہے۔
عدنان شاہ ٹیپو نے بھارت کا ایک واقعہ سنایا کہ انہیں پاکستان سے کسی نے گلزار صاحب کے لیے کرتا دیا تھا اور جب وہ انہیں وہ دینے گئے تو گلزار صاحب نے ان سے دریافت کیا کہ وہ بھارت کیوں آئے ہیں اور وہ کیا کرتے ہیں؟
اداکار کے مطابق انہوں نے گلزار صاحب کو بتایا کہ وہ اداکار ہیں اور مہیش بھٹ کی فلم میں بطور مرکزی ولن کام کرنے آئے ہیں، جس پر گلزار صاحب نے انہیں دوبارہ دیکھا اور اظہار ندامت کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گلزار صاحب نے انہیں دوبارہ دیکھنے کے بعد انہیں نہ پہچان پانے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو چہرے سے ہی آرٹسٹ لگتے ہیں، آپ کو کیسے میں نہیں پہچان پایا۔
عدنان شاہ ٹیپو کے مطابق بعد ازاں گلزار صاحب نے انہیں ایک ہفتے بعد کھانے کی دعوت پر بلایا۔


مشہور خبریں۔
یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اہم قدم اٹھالیا
?️ 31 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت
جولائی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا پردہ فاش کردیا
?️ 18 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین
اپریل
ٹرمپ نے فرانس میں امریکی سفیر کسے مقرر کیا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد چارلس کوشنر
دسمبر
روس کی مغرب کو وارننگ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے بتایا کہ روسی صدر نے حالیہ
جون
امیر عبداللہیان کس لئے اسلام آباد جائیں گے؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کے پاکستانی اخبار Nation کی ویب سائٹ نے سفارتی
جولائی
پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ نہیں، دفتر خارجہ
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان
دسمبر
صوبے کے ہر شہری کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں: مراد علی شاہ
?️ 4 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے
مئی
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا ٹھکاہ تباہ
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی انفارمیشن یونٹ نے آج اعلان کیا کہ عراقی فضائیہ
نومبر