کوئی پسند ہے نہ فوری شادی کا ارادہ ہے، علی رحمٰن خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رحمٰن خان نے شکوہ کیا ہے کہ بطور اداکار اگر وہ کسی خاتون کے ساتھ تصویر کھچواتے اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں تو لوگ مذکورہ خاتون سے ان کا تعلق ہی بنا دیتے ہیں، کوئی پسند ہے نہ فوری طور پر شادی کا ارادہ ہے۔

علی رحمٰن خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نعمان اعجاز، ثانیہ سعید اور سلیم شیخ کی اداکاری کو دیکھ کر شوبز میں آئے، وہ انہیں بہت پسند تھے، ان کے ساتھ کام کرنا بھی ان کی خواہش تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، وہیں ان کی پرورش بھی ہوئی لیکن انہیں سمجھ نہیں آتا کہ انہیں اور اسلام آباد کے دوسرے بچوں کو برگر کیوں کہا جاتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے بتایا کہ انہوں نے جن بھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، وہ تمام بہترین اداکارائیں تھیں لیکن انہیں سب سے زیادہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔

انہوں نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوٹنگ سیٹ پر سپر اسٹار نہیں بلکہ عام اداکارہ ہوتی ہیں اور اپنے ساتھیوں اور جونیئرز کا حوصلہ بڑھاتی رہتی ہیں۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور یہ کہ انہیں ابھی شادی کے لیے کوئی لڑکی پسند بھی نہیں۔

علی رحمٰن خان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ جب ان کی شادی ہونی ہوگی، اس وقت ہوجائے گی، اس کے لیے پہلے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات سے متعلق پھیلنے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے علی رحمٰن خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی زیادہ تر افواہوں کا علم نہیں ہوتا لیکن بعض خبریں ان تک پہنچ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سے متعلق ان کے مداحوں سمیت دوسرے افراد افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں، جن میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے مثال دی کہ اگر بطور اداکار وہ کسی خاتون کے ساتھ تصویر کھچواتے ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاتا ہے تو اس تصویر کا تعلق کہیں نہ کہیں جوڑ کر افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

علی رحمٰن خان نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی کسی خاص افواہ کا ذکر نہیں کیا لیکن مجموعی طور پر کہا کہ پھیلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہوتی، مداح اور سوشل میڈیا والے ہر بات کا تعلق کہیں نہ کہیں سے جوڑ دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یونان میں بندرگاہ کے کارکن اسرائیل کو سامان کی ترسیل روک رہے ہیں

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پیر کے روز یونانی بندرگاہ پیریوس پر کارکنوں نے مقبوضہ

صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی راکھ تلے آگ

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے جاری رہنے کے ساتھ، صہیونی سیاسی

بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو گھٹانے کے لیے کن فیصلوں کی ضرورت ہے؟

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دنیا میں توانائی کے مسائل ہر گزرتے دن کے

اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار

?️ 15 اکتوبر 2025اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا

ملائشیا کی عوام کا فلسطین کی حمایت میں زبردست مظاہرہ

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: ملائیشیا کے ہزاروں افراد نے اس ملک کے دارالحکومت کے

’حالیہ کارروائی کے باوجود کابل میں طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات میں تعطل نہیں‘

?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی

اسرائیل حکام کی پابندیوں کے باوجود 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

?️ 17 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  اسرائیل حکام کی پابندیوں کے باوجود 70

عراق علاقائی پیشرفت کی روشنی میں اپنی فضائیہ کو مضبوط بنانا چاہتا ہے

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے رکن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے