کرینہ کپور کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی تھی، دانش تیمور

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بولی وڈ کی ’بے بو‘ کہلانے والی اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی اور ان کا کردار تک فائنل ہوگیا تھا۔

دانش تیمور کو زیادہ تر ڈرامے کے کرداروں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اور وہ اپنے کرداروں کی وجہ سے پڑوسی ملک بھارت میں بھی شہرت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں وہ ’ایکسپریس‘ ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز کے مختلف معاملات سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ 5 سال قبل انہیں بھارت سے کام کی پیش کش ہوئی تھی اور بولی وڈ فلم میں ان کا کردار تک فائنل کردیا گیا تھا۔

دانش تیمور نے بتایا کہ انہیں کرینہ کپور اور سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلم میں ان سمیت سینیئر اداکار جاوید شیخ کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا لیکن شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے کرینہ کپور حاملہ ہوگئیں اور فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم نے ان سے معذرت کرتے ہوئے انہیں کرینہ کپور کے ہاں بچے کی پیدائش تک انتظار کرنے کا کہا، لیکن تب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بھی ہوگئی اور وہ فلم کا حصہ نہ بن سکے۔

دانش تیمور کے مطابق پاک – بھارت کشیدگی کے بعد فلم کی ٹیم نے ان سے معذرت کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ کرینہ اور سونم کپور کے ساتھ کام کی پیش کش پر ان کی اہلیہ عائزہ خان کافی خوش ہوئی تھیں مگر افسوس کہ قسمت میں ان کا بولی وڈ میں کام کرنا نہیں لکھا ہوا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے کبھی مذکورہ معاملے پر کہیں بات نہیں کی۔

اگرچہ دانش تیمور نے انکشاف کیا کہ انہیں ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہیں فلم میں کس کردار کی پیش کش ہوئی تھی۔

تاہم 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں مرد کے کردار اہم نہیں تھے، مذکورہ فلم چار خواتین کے اہم کرداروں پر بنائی گئی تھی۔

فلم میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر اور شیکا تلسانی اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 4 سہیلیوں کے گرد گھومتی جنھیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا ہوتا ہے۔

فلم میں چاروں سہیلیوں کو کرینہ کپور کی شادی کی تقریبات میں مختلف موضوعات پر روایات سے ہٹ کر گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے۔

فلم کو کہانی اور موضوع کی وجہ سے بھارت میں کافی پذیرائی ملی تھی، تاہم پاکستان میں اس کی نمائش پر جزوی پابندی عائد کی گئی تھی اور بعد ازاں دونوں ممالک میں کشیدگی کی وجہ سے پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

فرانس میں اسلام دشمنی کے خلاف مظاہرہ

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:فرانسیسی شہریوں نےاس ملک میں اسلام دشمنی میں اضافے کے خلاف

برطانیہ اور فرانس کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت، امریکہ کی مخالفت

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:برطانیہ اور فرانس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی خودمختاری

ایران-اسرائیل جنگ: بلوچستان میں فیول کا بحران شدت پکڑنے لگا

?️ 16 جون 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے باعث

غزہ جنگ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مصائب

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے منگل کو کہا کہ غزہ

روسی فوجی اہلکار: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ ​​میں مکمل شکست سے بچا لیا

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: روسی فوج کے سینٹرل ملٹری پولیٹیکل ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ

صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:یورپی تھنک ٹینکس کی 2015 سے 2025 تک کی تحقیقات کی

صرف انصاف قائم کردیں تو ملک ترقی یافتہ بن جائے گا، عمران خان

?️ 3 ستمبر 2022بہاولپور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران

کیا حزب اللہ اسرائیلی حکومت کے لیے نمبر ایک خطرہ ہے؟

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کے مطابق  حزب اللہ نے آج شمال کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے