?️
کراچی: (سچ خبریں) آرٹس کونسل آف پاکستان میں دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول (ڈبلیو سی ایف) کا آغاز 31 اکتوبر کو دھوم دام سے ہوگیا، پہلے دن میٹھی گیت، جوش بھرے رقص اور دلچسپ پرفارمنس آرٹ سب کا مرکز رہے۔
ڈان اخبار کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران مہمانوں کے آتے ہی باہر کھلے میدان میں مشہور مجسمہ ساز امین گلجی اور ان کی ٹیم نے ’دی گیم‘ نامی پرفارمنس آرٹ پیش کی۔
مذکورہ آرٹ پرفارمنس کے بعد مرکزی ہال میں رسمی تقریب ہوئی، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آرٹس کونسل شہر ہی نہیں، پورے ملک کا ثقافتی دل بن چکا ہے۔ گزشتہ سال 44 ممالک تھے، اب 142 ممالک اور 1000 سے زائد فنکار فیسٹیول میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا دارالحکومت کراچی دنیا کا استقبال کر رہا ہے، فن صرف خوبصورتی نہیں، یہ شفا، رابطہ اور مزاحمت کی طاقت ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ کی ثقافتی روایات، شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری اور صوفی دھنوں کا ذکر بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنکار نسل کشی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور انہوں نے بھی آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے سب فنکاروں کے ساتھ آواز اٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں 21ویں صدی کی سب سے بڑی نسل کشی ہوئی لیکن اب عارضی جنگ بندی ہو چکی ہے، ثقافت لوگوں کو جوڑتی ہے۔
فیسٹیول کے آغاز کے پہلے ہی دن ’شاہ جا فقیر‘ کے گروپ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری پر مبنی سر ماروی پیش کیا، نیپال سے تعلق رکھنے والے مدن گوپال نے اپنے ملک کا گیت گایا، جس میں انہوں نے کراچی کا لفظ شامل کیا۔
پہلے ہی دن لسی ٹاسکر (بیلجیم) نے بیس کلیرنیٹ پر جادو جگایا، عمار اشکر (شام) نے ڈھولک کے ساتھ عربی اور سندھی فیوژن پر پرفارمنس کی جب کہ اکبر خمیسو خان نے الغوزہ پر سب کو تالیاں بجوانے پر مجبور کیا۔
اسی طرح زکریا حفار (فرانس) نے سنتور کی نرمی سے دل جیتا، کانگو کے اسٹریٹ ڈانسرز کی پرفارمنس نوجوانوں کو بہت پسند آئی، بیلیٹ بیونڈ بارڈرز (امریکا) کے پرفارمرز نے دو سولو ڈانس جنگ کا رقص اور تضاد پیش کیا جب کہ شیرین جواد (بنگلہ دیش) نے خوبصورت گلوکاری کی۔


مشہور خبریں۔
کینسر کے علاج کے دوران جسم کی نسیں جل گئی تھیں، نادیہ جمیل
?️ 8 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے پہلی بار موذی مرض
جون
روس پورے یورپ سے جنگ کر رہا ہے: امریکی میگزین
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی جریدے کا دعوی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اب
اکتوبر
ممکنہ صیہونی وزیر اعظم کے عرب مخالف ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ ایک انتہا پسند اور عرب مخالف یہودی جو کبھی
جون
کوئٹہ خودکش دھماکا: یہ جنگی صورتحال ہے، سب مل کر لڑ رہے ہیں، محسن نقوی
?️ 10 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
نومبر
پورپی یونین سے نکلنے کے ایک سال بعد بھی برطانیہ میں ہنگامہ خیز صورتحال
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کے لیےپورپی یونین
دسمبر
قدرتی آفات اور دیگر مسائل کی وجہ سے گلگت بلتستان کی سیاحت میں 90 فیصد کمی
?️ 31 اگست 2025گلگت: (سچ خبریں) غیر معمولی ماحولیاتی آفات اور دیگر عوامل کے باعث
اگست
ملائیشیا ہوواوی کے ساتھ الیکٹرانک تعاون سے دستبردار ہو گیا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: لائیشیا کے نائب وزیر مواصلات نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے
مئی
لانگ مارچ، دھرنے سے کسی کی آزادی نہیں ہوسکتی۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیا
فروری