بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

کترینہ کیف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور وہ  بھارتی فلم انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئن بن گئی ہیں۔سروے کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف 7.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہیں، دیپیکا پڈوکون 6.8 فیصد ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پریانکا چوپڑا 6.3 فیصد ووٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئن ہیں۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے نے سروے یہ جاننے کے لیے کیا کہ بھارتی عوام کونسی اداکارہ کو بالی ووڈ کی بہرتین ہیروئن سمجھتے ہیں۔

اس سروے کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف 7.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہیں، دیپیکا پڈوکون 6.8 فیصد ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر،  پریانکا چوپڑا 6.3 فیصد ووٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر، کنگنا رناوت4.9 ووٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ کرینہ کپور خان 3.6 فیصد ووٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ کترینہ کیف کا گزشتہ سال 2021 اُن کے لیےہر اعتبار سے ہی بہترین سال رہا۔

اگر اداکارہ کے بالی ووڈ کیریئر کی بات کریں تو اُن کی بلاک بسٹر فلم  ’سوریاونشی‘ نے بھارت میں سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونے پرباکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب نجی زندگی میں بھی سال 2021 کترینہ کیف کے لیے خوشیوں بھرا سال ثابت ہوا اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔.

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی

حکومت کا نوجوانوں کیلئے 150 ارب کے ’وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انتخابات کی تیاریوں کے پیشِ نظر حکومت نے ملک

صیہونی حکومت کے جاری حملوں کا لبنان کا حل کیا ہے؟

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں اور حکومت

سعودی عرب میں قتل عام پر ہیومن رائٹس واچ کا ردعمل

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ اجتماعی

بائیڈن کے دورے کے دوران سعودی صیہونی دوستی کے لیے اقدامات کے اعلان کا امکان

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:بائیڈن کی سعودی عرب کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد

افغانستان سے آخری برطانوی فوجی کی روانگی کے ساتھ ہی 20 سال کے ناجائز قبضے کا خاتمہ

?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) برطانیہ کی جانب سے کابل سے آخری فوجی طیارے

صیہونی میڈیا کا یمنی میزائل طاقت کا اعتراف

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے یمن کی عسکری قوت، خاص طور

امریکہ کی جانب سے عراق اور کویت سے سفارتی عملے کے انخلا کی خبروں کی تردید 

?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پیگٹ نے عراق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے