?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں کے سوالوں کے مزاحیہ انداز میں جواب دئے اور ان کا اپنے بارے میں یہ ماننا ہے کہ وہ اتنے عظیم ہیں کہ ان میں انا بالکل بھی نہیں ہے جس پر انہوں نے قہقہ بھی لگایا اور مداحوں سے بات چیت کر کے لطف اندوز ہوئے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے مداح سے بات چیت کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن کیا، جس میں اپنے پراجیکٹس اور مداحوں کے سوالوں کے مزاحیہ انداز میں جواب دیے۔انہوں نے ساتھی اداکار سلمان خان و عامر خان کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور عامر خان کی پسندیدہ فلمیں بھی بتائیں۔ایک صارف نے کنگ خان سے سوال کیا کہ ’سر سب کہتے ہیں آپ میں انا بہت ہے کیا یہ سچ ہے؟‘
شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ میں تو اتنا عظیم ہوں، مجھ میں انا بالکل نہیں ہے، اس جواب کے ساتھ ہی انہوں نے قہقہ بھی لگایا۔اداکار کے مداح نے یہ سوال کیا کہ آپ دوستی نبھانے میں ماہر نہیں رہے، اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے بچے میرے بہترین دوست ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں کنگ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو بہت مِس کیا۔سیشن کے اختتام میں اداکار نے کہا کہ وہ سب کو جواب نہ دے سکے اس کیلئے معذرت خواہ ہیں، اور مداحوں سے بات چیت کر کے لطف اندوز ہوئے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر 4 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، 15 منٹ کے ’آسک ایس آر کے‘ کے سیشن میں انہوں نے مداحوں کے جوابات دے کر ان کی شکایت دور کردی۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان آج کل سدھانت آنند کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں دپیکا پڈوکون ان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے مدنظر آسٹریلیا نے بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 1 مئی 2021آسٹریلیا (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے مدنظر آسٹریلیا
مئی
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری
جنوری
یمن پر 8 سالہ جارحیت میں 48 ہزار سے زائد شہید اور زخمی
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں: یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے گذشتہ آٹھ سالوں میں
مارچ
سڈنی دہشت گرد حملہ آوروں نے فلپائن کا سفر کیوں کیا؟
?️ 17 دسمبر 2025 سڈنی دہشت گرد حملہ آوروں نے فلپائن کا سفر کیوں کیا؟
دسمبر
مغربی ممالک نے اپنے لیے خود مہنگائی ایجاد کی ہے:روس
?️ 17 جون 2022سچ خبریں:روسی صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک میں
جون
متحدہ عرب امارات پر یمنی جارحیت کے غصے کی وجہ
?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ مصر کے
جنوری
لبنان میں مسجد اور اسپتال پر صیہونی حملہ، لاکھوں افراد بے گھر
?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی جنگی طیاروں نے لبنان کے شہر نبطیہ میں مسجد اور
مئی
بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے،محمداورنگزیب
?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمداورنگزیب نے کہاہے کہ
ستمبر