ویڈنزڈے گرل جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

?️

پیرس: (سچ خبریں) نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ویڈنزڈے کی مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں پرزور آواز اٹھاتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔پیرس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فرانسیسی میگزین گالا کو دیے گئے انٹرویو میں جینا نے فلسطینیوں کی ہمت اور استقامت کو سراہا۔

21 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں فلسطین کے لوگوں کو اپنا ہیرو سمجھتی ہوں۔ وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلسطینی عوام کی آواز کو مزید بلند کیا جائے تاکہ دنیا ان کے دکھ اور جدوجہد کو سن سکے۔یہ جینا اورٹیگا کی طرف سے پہلی بار فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا نہیں ہے۔

گزشتہ جون میں بھی انہوں نے انسٹاگرام پر ایران اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے پوسٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرا دل بھاری ہے، فلسطینیوں کی چیخیں روزمرہ خبروں میں دفن کر دی جاتی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 67 ہزار 160 افراد شہید اور ایک لاکھ 69 ہزار 679 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
جینا اورٹیگا کا مسلسل فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھانا بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر نمایاں طور پر زیر بحث آیا ہے۔جینا اورٹیگا کی اس پرعزم حمایت پر دنیا بھر کے مداح اور حقوق انسانی کے کارکنان ان کی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ یہ اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ کس طرح نئی نسل کے بین الاقوامی ستارے عالمی انسانی مسائل پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

آئینی ترمیم پر مشاورت، پی ٹی آئی وفد کی موجودگی میں بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے

?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت کا عمل شروع

روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں

ایران کے بارے میں عرب ممالک کے مؤقف پر صیہونی سیخ پا

?️ 17 جنوری 2026سچ خبریں:عرب ممالک کی جانب سے ایران کے داخلی حالات پر مداخلت

یہ جو مرضی کرلیں، 90 فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، عارف علوی

?️ 19 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ

جنگ بندی؛ یمنی دلدل سے نکلنے کا راستہ

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام صنعا حکومت اور جارح اتحاد

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی

ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور

?️ 13 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ

سعودی خاندان نے اسٹاک مارکیٹ سے اتار چڑھاؤ کے لیے 10 بلین ڈالر مختص کئے

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  سعودی ویلتھ فنڈ، جو سعودی خاندان کی سرپرستی میں کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے