?️
کراچی: (سچ خبریں) حقِ رائے دہی اور ’ووٹ‘ کے دُرست استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے اداکار عثمان مختار، گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرا سمیت دیگر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 میں اپنے ووٹ کا حق لازمی استعمال کریں۔
اداکار عثمان خالد بٹ نے مداحوں سے کہا اگر کسی نے پولنگ کی تفصیلات چیک نہیں کیں تو وہ آج ہی ایس ایم ایس کے ذریعے میسج کرکے معلومات حاصل کریں۔
انہوں نے لکھا کہ اپنے انتخابی حلقے اور اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ 8300 پر میسج کریں اور ووٹ ڈالیں۔
گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ساتھی اداکاروں، نامور شخصیات اور دوستوں سے درخواست کی کہ وہ ووٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام میں آگاہی پیدا کریں ۔
عاصم اظہر نے کہا کہ ہم کم از کم عوام میں یہ آگاہی پیدا کرسکتے ہیں کہ وہ حق اور انصاف کے لیے کھڑے ہوں۔
گلوکار نے عوام پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لیے ووٹ دیں اور انہوں نے ہر ایک سے اپنے حلقے تلاش کرنے اور مستقبل کی تشکیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر بھی زور دیا۔
اس کےعلاوہ گلوکار حسن رحیم نے بھی ایکس پلیٹ فارم پر مزاحیہ انداز میں عوام کو ووٹ ڈالنے کی تلقین کی، انہوں نے لکھا کہ ’اور میرے جان کے ٹوٹے ووٹ ضرور ڈالنا‘
ایک اور ٹوئٹ میں گلوکار نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے شہری ذمہ داری پر زور دیا حسن رحیم نے لکھا کہ وہ ٹیکس دیتے ہیں اس لیے انہیں جو صحیح لگے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔
دوسری جانب اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ اس وقت نیویارک میں ہی اور پاکستان میں اس وقت الیکشن کا موسم ہے۔
اداکارہ نے پاکستان کی ان تمام خواتین پر زور دیا جو بااختیار ہیں، گھروں میں کام کررہی ہیں یا پردے میں رہ کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، تمام خواتین پاکستان کے اچھے مستقبل کے لیے ضرور ووٹ کاسٹ کریں۔
میرا نے کہا کہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خواتین ووٹ کاسٹ کریں، اپنے پسندیدہ رہنما کو ووٹ دیں اور پاکستان کے اچھے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 رواں ماہ 8 فروری کو شیڈول ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے خلاف عوامی مظاہروں میں توسیع
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے عدن میں مظاہروں اور عوامی غم
جون
امریکہ چین تجارتی جنگ میں شدت وائٹ ہاؤس ٹرمپ الیون مذاکرات کے لیے بات چیت کر رہا ہے
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: سی این این نے اعلان کیا: وائٹ ہاؤس امریکی صدر
مئی
صیہونی حکومت کے خلاف مراکش کے 36 شہروں میں بغاوت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: مراکش کے مختلف شہروں میں ہم سب فلسطین
دسمبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف
اگست
صیہونی غزہ اور لبنان کے خلاف اتنی درندگی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ اور لبنان میں زیادہ سے زیادہ تباہی
اکتوبر
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
ایران کے جوہری معاملے کے حوالے سے مزید رابطے کیے جائیں گے: روس
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: روس ایران کے ساتھ جوہری معاملے پرمسلسل بات چیت کر رہا
اپریل
مزاحمت کا واضح انتباہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: آج فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران
فروری