نوشین شاہ کا فلم ڈائریکٹر پر 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے کا الزام

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوشین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ڈائریکٹر نبیل الرحمٰن لطفی اور ان کی اہلیہ ان سے 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں، ان کے خلاف دو مقدمات بھی درج ہیں۔

حال ہی میں نوشین شاہ نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی، میزبان نادیہ خان نے سوال پوچھا کہ کیا کبھی کسی نے آپ کو بے وقوف بنایا ہے جس پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں حال ہی میں ایک ڈائریکٹر نے دھوکا دیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’نبیل الرحمٰن لطفی اور ان کی اہلیہ جو بظاہر میرے دوست تھے مجھ سے 35 لاکھ روپے لے کر بھاگ گئے ہیں۔ ’

ان کا کہنا تھا کہ ’نبیل نے مجھ سے کہا کہ میں کرپٹو کا کام کرتا ہوں تو تم میرے ساتھ انویسٹ کرو، جس پر میں نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کتنی رقم انویسٹ کرنی ہوگی؟ جس پر نبیل نے جواب دیا کہ تقریباً 20 لاکھ انویسٹ کرنے ہوں گے، جس کے بعد میں نے انہیں اپنی سادگی میں بغیر کسی کاغذی کارروائی کے 20 لاکھ روپے دے دیے۔ ’

اداکارہ نے بتایا کہ اس کے علاوہ ’میں نے ان کی فلم کے لیے 15 لاکھ روپے ادھار دیے تھے، لیکن اب وہ غائب ہوچکے ہیں۔ ’

انہوں نے ساتھی اداکاروں کو خبردار کیا کہ جو لوگ انہیں جانتے ہیں وہ خبردار رہیں، اگر ان کے ساتھ کوئی لین دین کرنی ہے تو کاغذی کارروائی لازمی کریں۔

نوشین شاہ نے بتایا کہ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ نبیل الرحمٰن نے ان کے علاوہ شوبز کے دیگر لوگوں سے 5 سے 6 کروڑ روپے لیے اور اس کے بعد دونوں میاں بیوی غائب ہیں، ان کے خلاف دو ایف آئی آر بھی درج کی جاچکی ہیں۔

نوشین شاہ نے کہا کہ ’آج کل ہم کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتے جب تک آپ کسی کو 20 سے 30 سال پرانا نہ جانتے ہوں۔‘

مشہور خبریں۔

زمبابوے کے خلاف برطانیہ کی نئی پابندیوں کا کھیل امریکہ کے پیچھے

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ نے حال ہی میں زمبابوے کے چار افراد اور

وزیراعظم نے پارٹی کو انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کر دی

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات

عرب نوجوانوں کی یورپ منتقلی میں اضافہ

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سابق مشیر نے عرب نوجوانوں

لاہور پولیس کی چوہدری پرویز الہٰی کی 30 روز کیلئے نظر بندی کی درخواست

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپٹل سٹی پولیس نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر سے

ایک مذہبی فرقے نے واشنگٹن سے تل ابیب کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:افریقی میتھوڈسٹ ایپسکوپل چرچ کے رہنماؤں نے اس ہفتے وائٹ ہاؤس

امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت روکنے کی کوشش ناکام

?️ 16 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت روکنے کے لیے پیش

سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پاکستان ہر وقت اس کے ساتھ کھڑا ہے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین

حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی نہ بنے ورنہ چلنے نہیں دیں گے۔ فضل الرحمان

?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے