🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ اب گھر میں اکیلے رہتے ہیں اس لیے گھر کے کاموں کے لیے ہاؤس ہیلپ (گھریلو ملازم) نہیں رکھتے، اداکار کے حالیہ بیان کے بعد ان کی اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔
آغا علی نے حال ہی میں اے آر وائے زندگی کے ’دی نائٹ شو‘ میں شرکت کی، پروگرام کے دوران میزبانی ایاز سامو نے سوال پوچھا کہ کیا آغا علی گھریلو کام کرنے میں ایکسپرٹ ہیں؟
جس پر آغا علی نے جواب دیا کہ انہوں نے 2022 میں اس بات سے انکاری ہوگئے تھے کہ انہیں ملازم نہیں چاہیے، کیونکہ وہ اپنے کام اور ملازم کو مینج نہیں کرپارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ گھر میں اکیلے رہتے ہیں اور 10 سے 12 گھنٹے کام کے لیے باہر ہوتے ہیں تو ملازم کا وقت ان سے مینج نہیں ہورہا تھا، بعض دفعہ ایسا بھی ہوا کہ گھر میں ملازم کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شوٹنگ پر جانے میں دیر ہوجاتی۔
آغا علی نے کہا کہ ’میں بہت سارے کینیڈین لوگوں کے ولاگز دیکھتا ہوں جو اپنے گھر کا کام خود کرتے ہیں، میرے بہترین دوست بھی کینیڈین ہیں، اس لیے ان کا لائف اسٹائل دیکھ کر میں نے بھی گھر کے سارے کام خود کرنا شروع کردیے۔‘
اداکار نے کہا کہ ’3 سال ہوگئے ہیں میرے گھر میں کپڑے دھونے، کھانا پکانے یا کسی دوسرے کام کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، میری کونسی چیز کہاں رکھی ہے اس کے بارے میں مجھے معلوم ہوتا ہے اس لیے میں گھر کے سارے کام خود کرتا ہوں‘۔
آغا علی کے حالیہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوال کرنا شروع کردیے کہ ’کیا آغا علی اپنی اہلیہ حنا الطاف کے ساتھ نہیں رہتے؟‘ کسی نے کہا کہ ’آغا علی بالواسطہ طور پر علیحدگی کی تصدیق کررہے ہیں‘۔
قبل ازیں آغا علی ندا یاسر کے مارننگ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے گھر میں کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، وہ اور ان کی اہلیہ حنا الطاف صفائی سے لےکر کھانا پکانا اور کپڑوں دھلائی سب کام دونوں مل کر کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم جب نئے گھر میں شفٹ ہوئے تو فیصلہ کیا کہ ہم خود اپنے گھر کو صفائی کریں گے، خود ہی مشین میں کپڑے دھوتے ہیں، میں کھانا پکاتا ہوں، یہ کام میرے ذمے ہے، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں اور گھر کی صفائی وغیرہ حنا کرتی ہے۔
آغا نے کہا تھا ’ہم اپنا باتھ روم بھی خود ہی صاف کرتے ہیں، سحری کے فوری بعد ہی ہم اپنا باتھ روم صاف کرلیتے ہیں اور پھر دیگر صفائی بھی ہوجاتی ہے‘۔
حنا الطاف نے کہا تھا کہ گھریلو ملازمین کی موجودگی میں پرائیوسی بھی متاثر ہوتی تھی، تاہم اپنے گھر کے کام کرنے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات نہیں ہوسکتی’۔
خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مئی 2020 میں شادی کی تھی اور شادی کے بعد بھی دونوں متعدد پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیے۔
تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے حنا الطاف اور آغا علی کو اسکرین اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نہیں دیکھا جا رہا، جس وجہ سے ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی خطے کی تمام اقوام کی جانب سے تحسین کے مستحق ہیں:جہاد اسلامی
🗓️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اپنے ایک
جنوری
الاقصیٰ طوفان نے کیا بعض عربوں کا اصلی چہرہ بے نقاب
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
دسمبر
یمنی انصاراللہ کا سعودی حکام کے نام پیغام
🗓️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سعودی عرب کے اندر
مارچ
پی ایف یو جے کا اسد عمر کے بیان پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
🗓️ 14 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے
نومبر
امید ہے کہ بینچ آئین اور قانون کے مطابق صدارتی ریفرنس کی پیروی کرے گا:فواد چوہدری
🗓️ 24 مارچ 2022اسلام ٓباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق
مارچ
اہلیان کراچی کے لیے بجلی سستی
🗓️ 29 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست
ستمبر
الازہر کا گزشتہ شب رفح میں صیہونی جارحیت پر ردعمل
🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: مصر کے جامعۃ الازہر نے گزشتہ شب غزہ کی پٹی
مئی
یوم القدس مستکبرین کے ساتھ مقابلے کا دن ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
🗓️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے یوم
مارچ