?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے مہنگائی اور بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے اور بجلی کے زائد بل کسی کو بھی دل کا دورہ دے سکتے ہیں۔
نبیل ظفر نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام ’سنو تو سہی‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی کمی کو اپنی زندگی میں بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں، چونکہ والد کا انتقال ان کی نوجوانی میں ہی ہو گیا تھا، اس لیے وہ اپنی والدہ کے بہت زیادہ قریب تھے اور ان کی ہر بات مانتے تھے۔
اداکار کے مطابق وہ اکثر لوگوں کو کہتے ہیں کہ یہ دونوں رشتے جب زندگی میں انسان کے پاس ہوتے ہیں تو انہیں ان رشتوں کی قدر نہیں ہوتی اور جب یہ رشتے زندگی سے رخصت ہو جاتے ہیں تو ان کی قدر و اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال سے قبل وہ جب بھی کسی کے والد یا والدہ کی وفات کی خبر سنتے تھے تو ان کے منہ سے یہی نکلتا تھا کہ ’بہت دکھ ہوا‘، لیکن انہیں ان الفاظ کا درد اس وقت محسوس ہوا جب ان کے اپنے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے، اس دن انہیں یہ احساس ہوا کہ یہ سننا کتنا تکلیف دہ ہے کہ ’بہت دکھ ہوا‘، کیونکہ یہ جملہ سن کر ہی کسی کا بھی دل غم سے پھٹ جاتا ہے۔
نبیل ظفر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب وہ اکثر اپنے چھوٹے بھائی سے کہتے ہیں کہ لگتا ہے ان کے اندر ابا کی روح آ گئی ہے، کیونکہ وہ جب بھی کوئی اضافی لائٹ یا پنکھا کھلا دیکھتے ہیں تو فوراً یہی کہتے ہیں کہ اوہ بھائی، اسے بند کرو، بل بہت آئے گا۔
اداکار کے مطابق اب وہ جب بھی گھر میں کوئی فالتو لائٹ کھلی دیکھتے ہیں تو فوراً ان کے منہ سے یہی نکلتا ہے کہ جب کوئی یہاں پر نہیں بیٹھا تو یہ پنکھا کیوں کھلا ہے، بل بہت آئے گا بھائی۔
نبیل ظفر نے کہا کہ بجلی کے بل کچھ عرصے سے اس قدر زیادہ آرہے ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہو کر انہوں نے گھر میں سولر لگوا لیا ہے اور جب کبھی کراچی میں بادل ہوتے ہیں تو ان کا بس نہیں چلتا کہ وہ سولر اٹھا کر حیدرآباد لے جائیں۔
اداکار نے بتایا کہ پچھلے دنوں کراچی میں بہت زیادہ بادل تھے، جس پر وہ دل ہی دل میں بادلوں سے مخاطب ہو کر یہی کہہ رہے تھے کہ بھائی یا تو برس پڑو یا پھر کراچی سے چلے جاؤ، تمہاری وجہ سے گھر کا سولر نہیں چل پا رہا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قوم نئی اسرائیلی حکومت کا بھی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرے گی: محمد اشتیہ
?️ 15 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے نو منتخب اسرائیلی
جون
امریکہ یوکرین کو ہتھیار بھیجنا بند کرے: چین
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز
جنوری
غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے
جنوری
کورونا:پاکستان میں مزید 78اموات، 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مسلسل شہری
مارچ
امریکی مداخلت پاکستان کے عوام کے لیے کسی قیمت پر قابل قبول نہیں:صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
?️ 3 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کے منصورہ میں ہونے
اپریل
روس جنگ کی سالگرہ پر فتح کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے:یوکرین
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری
حماس کے سینئر رکن کے قتل کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلے میں مشکلات
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ
جنوری
بریکس کہاں تک جائے گا؟ پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر کی زبانی
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ بریکس مستقبل
ستمبر