?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ منال خان کی جسامت اور ان کا وزن بڑھ جانے پر اداکارہ کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے جانے کے بعد ان کی سپورٹ کے لیے نوشین شاہ سامنے آگئیں۔
نوشین شاہ نے منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں خدا کا خوف کرنے کی ہدایت بھی کی۔
منال خان نے چند دن قبل اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر بہن ایمن خان اور بھائی سمیت ان کی شریک حیات کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں تو صارفین نے ان پر نامناسب کمنٹس کیے۔
تصاویر میں منال خان اور ایمن خان کو بچوں کی پیدائش کی وجہ سے زائد وزن میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے ان کے لیے نامناسب کمنٹس کیے۔
دونوں بہنوں کے ہاں چند ماہ قبل بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں نے پہلے ہی اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ 2024 میں اپنا وزن کم کریں گی۔
منال خان کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے زائد وزن پر تنقید کی اور لکھا کہ دونون بہنیں بھینس بن چکی ہیں، جس پر نوشین شاہ نے ایسے کمنٹس کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔
نوشین شاہ نے منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ خدا کا خوف کریں، اداکارہ حال ہی میں بچے کی ماں بنی ہیں۔
نوشین شاہ نے لکھا کہ خصوصی طور پر خواتین کو تو ایک عورت کی مشکل کو سمجھنا چاہئیے، انہیں اندازہ ہونا چاہئیے کہ بچے کی پیدائش کے وقت خاتون کن مشکلات کا سامنا کرتی ہے۔
نوشین شاہ نے لکھا کہ عورت 9 ماہ تک اپنے پیٹ میں بچے کو پالتی ہیں اور اسی دوران ان کی زندگی میں بہت تبدیلیاں اور مشکلات آتی ہیں اور ایسی مشکلات کو صرف وہی سمجھ سکتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ منال خان حال ہی میں ماں بنی ہیں، اس لیے ان کی جسامت تبدیل ہوئی ہے، اس لیے اس پر تنقید نہ کی جائے، کیوں کہ ایسی منفی تنقید کا خاتون کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے
?️ 22 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں ) معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ
دسمبر
یحییٰ السنوار کے قتل کے ایجنٹوں میں سے ایک کی پہچان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے
جنوری
دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ حامد الحق کون تھے؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام سمیع شاخ کے رہنما اور طالبان کے روحانی
مارچ
یورپی یونین نے اردگان کے 10 سفیروں کو ملک بدر کیا
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے ہفتے کے روز
اکتوبر
صہیونیوں کے خلاف یحییٰ السنوار کا اہم پیغام
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ خبر کے مطابق غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے
دسمبر
عازمین حج کے لیے سعودی ایئر لائنز کی تعداد میں اضافہ
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی ایئرلائنز کے سرکاری ترجمان نے اس سال حج کے سیزن
مئی
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مجھے اردوان ماڈل جیسی پالیسی نظر آرہی ہے
?️ 3 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
Classic green juice that can help your skin heal more quickly
?️ 27 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such