?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ صبا قمر اور احمد علی بٹ، شائستہ لودھی سمیت اسپورٹس اور صحافت سے تعلق رکھنے والی دیگر معروف شخصیات نے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی خودکشی کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعریت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔‘
اس کے علاوہ اداکار احمد علی بٹ نے مولانا طارق جمیل کی ان کے بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’بچے کو کھونا کسی بھی والدین کے لیے مشکل وقت ہوتا ہے، اس نقصان کا درد اور دکھ ناقابل تصور ہے اور اس مشکل وقت میں ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ درجہ نصیب فرمائے۔‘
اداکارہ مشی خان نے لکھا کہ ’یہ بہت بری خبر ہے، طارق جمیل صاحب سے میری دلی تعزیت، اللہ تعالیٰ ان کے بیٹے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘
نامور صحافی اور اینکر پرسن وسیم بادامی نے ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شئیر کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال کی خبر شئیر کی۔
سابق کرکٹر یاسر حمید نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے لکھا کہ ’مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے بارے میں خبر سن کر بہت دکھ ہوا، اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔‘
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مولانا طارق جمیل صاحب کے بیٹے کی وفات پر میں ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالی ان کے بیٹے کی آخرت کا سفر آسان فرمائے اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر 29 اکتوبر کی شب بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔
پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔
بعد ازاں مرحوم کے بڑے بھائی مولانا یوسف جمیل نے ویڈیو پیغام میں عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔‘
انہوں نے کہا تھا کہ عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ گزشتہ روز وہ اتفاقاً گھر میں اکیلے تھے، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکے اور عاصم نے گیٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار سے بندوق لے کر خود کو گولی مارلی۔


مشہور خبریں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان
?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی
فروری
غزہ پر کس کی حکومت ہے؟: صہیونی جنرل کا اعتراف
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ریزرو جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے
اپریل
تل ابیب کے وزیراعظم نے پولیس کو فلسطینیوں کو گولی مارنے کا اختیار دیا
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: لاپیڈ نے یہ الفاظ صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے
جولائی
اسرائیلی معیشت میں طوفان کی وجوہات
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: سنہ 1948 میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر جعلی صہیونی ریاست
مئی
حماس: اسرائیلی فوج نے متفقہ یلو لائن کو نظر انداز کر دیا
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج
نومبر
یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست جنگ کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے ایک سینئر افسر نے ایک بیان میں روس
اگست
صیہونیوں سے لے کر فلسطینی اتھارٹی تک غزہ میں قحط کے 5 بڑے ذمہ دار
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں قحط اور بھوک کی پالیسی صرف اسرائیل نہیں
جون
2021 کینیڈا کے لیے انسانی حقوق کے چیلنجوں سے بھرپورسال
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: 2021 کینیڈا کے لیے ایک دوسرے سے جڑے انسانی حقوق
جنوری