?️
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی پر خاندان کی ناراضگی کی خبروں پر ان کے والد شتروگھن سنہا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا خاندان سوناکشی کے مسلمان لڑکے ظہیر اقبال سے شادی پر ناراض ہے اور شادی میں شرکت نہیں کرے گا تو انہوں نے اپنے مشہور ڈائیلاگ خاموش کے ذریعے جواب دیا۔
سینئر اداکار شتروگھن سنہا نے مزید کہا کہ سوناکشی کی شادی میں خاندان کی شرکت نہ کرنے اور ناراضگی کی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں: اسکول میں مذہبی معاملات کو نہیں لے جانا چاہئے: ہیما مالنی
انہوں نے کہا کہ سوناکشی کی زندگی ہے اور انہیں اپنے فیصلے کرنے کا پورا حق حاصل ہے، سوناکشی اور ظہیر کی جوڑی بہت خوبصورت لگتی ہے، سوناکشی میری اکلوتی بیٹی ہیں، ان سے ناراضگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
شتروگھن سنہا نے کہا کہ سوناکشی مجھے اپنی طاقت سمجھتی ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ میں ان کا ساتھ نہ دوں، میں ممبئی میں سوناکشی کی شادی میں شریک ہونے آیا ہوں۔ اس بارے میں افواہیں پھیلانے والے اپنے کام سے کام رکھیں بات کو اچھالنے کی کوشش نہ کریں۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے میڈیا چینلز کی غیر مشروط معافی قبول کر لی
?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واڈا
ستمبر
نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ نے ایسا کیا کیا کہ صیہونی میڈیا میں ہنگامہ ہو گیا؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے نیتن یاہو
اگست
’متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت‘، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ
فروری
حماس ٹرمپ کے جھوٹے دعوؤں پر غصہ
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عزت الرشق، حماس کے سیاسی دفتر کے رکن، نے امریکی
اگست
یورپ کا لبنان کو صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے یورپی یونین کے نمائندے نے
مئی
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول
نومبر
پی ٹی آئی ریڈ زون میں داخل ہو کر احتجاج کی کوشش نہ کرے: رانا ثناءاللہ
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار
اگست
سنجے دت نے محبت کا اصل مطلب والدین سے سیکھا
?️ 12 مارچ 2021ممبئی(سچ خبریں) بھارتی مشہور اداکار اور حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر
مارچ