مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہتا ہے، نوال سعید

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں مرد ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا رہتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک مزاحیہ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

شو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے اداکار ہیں جن کے ساتھ وہ بار بار کام کرنا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہتا ہے۔

انہوں نے اداکار حارث، شہروز اور زاہد کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔

اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے مرد اداکار ایسے ہیں جو بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور انہیں ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔

نوال سعید کے مطابق ساتھی مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرتے وقت انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھا کام کر رہی ہیں، کیوں کہ وہ ان کے ساتھ کام کے معاملے پر گفتگو بھی کرتی ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ساتھی خاتون اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کے ان کے تجربات اچھے نہیں رہے۔

اس ہر میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان کا کس خاتون ساتھی اداکارہ کے ساتھ کون سے ڈرامے میں کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ اب کی بات نہیں ہے بلکہ اس وقت کی بات ہے جب انہوں نے نیا کیریئر شروع کیا تھا۔

اگرچہ نوال سعید نے کہا کہ ان کا ساتھی خواتین اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا، تاہم انہوں نے کسی بھی اداکارہ کا نام نہیں لیا۔

مشہور خبریں۔

فرخ حبیب کا منی بجٹ سے متعلق اہم بیان

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

نیویارک کے نئے میئر کے پہلے انتظامی احکامات، اسرائیلی بائیکاٹ پر پابندی ختم

?️ 2 جنوری 2026 نیویارک کے نئے میئر کے پہلے انتظامی احکامات، اسرائیلی بائیکاٹ پر

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی سپریم کورٹ سے ’ٹک ٹاک‘ پر ممکنہ پابندی مؤخر کرنے کی درخواست

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے شارٹ

سعودی عرب نے سویڈن سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب

صیہونی ریاض کے ممکنہ سمجھوتے پر فلسطینیوں کا رد عمل

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اس اعتماد کا

جنوبی کورڈوفن ریاست میں 750 افراد بے گھر 

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں:بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت  نے ایک بیان جاری کرتے

غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان

شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کو بحال کرنےمیں کون سی رکاوٹیں ہیں

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شام کے ساتھ معمول اور سرکاری سفارتی تعلقات بحال کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے