فیصل قریشی کی صاحبزادی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و میزبان فیصل قریشی کی بڑی بیٹی حنیش قریشی نے بھی شوبز کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے شارٹ ٹیلی فلم سے ڈیبیو کردیا۔

فیصل قریشی تقریبا گزشتہ تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ متعدد مقبول اور میگا بجٹ ڈراموں سمیت چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

فیصل قریشی نے جہاں اداکاری میں خود کو منوایا، وہیں انہوں نے متعدد ڈرامے اور فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں جب کہ انہوں نے میزبانی میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا۔

والد کی طرح ان کی بیٹی حنیش قریشی نے بھی اداکاری کا آغاز کردیا اور انہوں نے والد کی طرح ٹی وی اسکرین کے بجائے ڈیجیٹل ڈیبیو کو اہمیت دی۔

حنیش قریشی نے دی ڈارک امیج (ٹی ڈی آئی فلمز) کی جانب سے یوٹیوب چینل کے لیے بنائی گئی مختصر ٹیلی فلم (نقاب) سے اداکاری کا آغاز کیا ہے۔

دی ڈارک امیج فلمز کی جانب سے تقریبا 30 منٹ دورانیے کی مختصر فلم نقاب کو 26 فروری کو ریلیز کیا گیا، جس میں فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی نے شزا کا کردار ادا کیا ہے۔

مختصر فلم کی کہانی نمرہ جمیل نے لکھی ہے جب کہ احمد قاسمانی اور محسن علی نے اس کی ہدایات دی ہیں۔

ٹی ڈی آئی فلمز کی پروڈیوس کردہ مختصر فلم میں حنیش قریشی کے علاوہ ثاقب سمیر، بلال جاوید، انوشے بلال اور فیض ریاض کے علاوہ دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مختصر فلم کی کہانی ایک قتل اور اس کے قاتلوں کی تلاش کے گرد گھومتی ہے۔

اپنی پہلی ڈیجیٹل فلم کی ریلیز کے موقع پر حنیش قریشی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تصدیق کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ میڈیا اور لوگ انہیں ان کے والد کی وجہ سے زیادہ اہمیت دیتے دکھائی دیے۔

حنیش قریشی ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں، ماضی میں بھی ان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا اور شوبز میڈیا کی خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔

حنیش قریشی سینیئر اداکار کی بڑی بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں اور فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

فیصل قریشی نے دوسری شادی ثنا فیصل سے 2010 میں کی تھی، جن سے بھی انہیں 2 بچے، ایک بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطین نے عالمی برادری سے اسرائیلی بستیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق وزارت نے مقبوضہ فلسطینی

ٹرمپ کے گھر کی تلاشی یا خانہ جنگی

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی

ضلع کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 12 مشتبہ افراد گرفتار

?️ 3 ستمبر 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک مسافر گاڑی

اسرائیل لبنان میں ہماری سرگرمیوں میں خلل ڈال رہا ہے:یونیفل

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFILکے ترجمان

اسرائیل کے خلاف جوہری حملے سے بڑا خوفناک خواب کیا ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا میں صیہونی حکومت کے مشہور عسکری ماہر میجر جنرل

’اسکائپ‘ ہمیشہ کے لیے بند

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: کبھی دنیا کی سب سے بہترین اور معروف ویڈیو اینڈ

2022 میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے امریکی بچے

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں گن وائلنس آرکائیو کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے