?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے فنکاروں کو محبت کے سفیر قرار دینے اور ان کا جنگوں اور تنازعات سے کوئی تعلق نہیں کا بیان دینے پر تنقید کا سامنا ہے، مشی خان اور رابعہ کلثوم سمیت دیگر شخصیات نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فنکاروں کو جنگوں اور تنازعات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ان کا کام لڑنا نہیں، وہ محبت کے سفیر ہوتے ہیں، ان کا کام امن اور محبت پھیلانا ہوتا ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کے پس منظر میں بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے فنکاروں کو اپیل بھی کی تھی کہ وہ نفرت کے بجائے امن اور محبت پھیلائیں، ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دیں۔
عتیقہ اوڈھو کی جانب سے فنکاروں کو محبت کا سفیر قرار دینے اور ان کا جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ بیان دینے پر مشی خان اور رابعہ کلثوم سمیت دیگر شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
اداکارہ رابعہ کلثوم نے عتیقہ اوڈھو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ جو فنکار اپنے ملک کے لیے کھڑے نہیں ہو سکتے، دو الفاظ نہیں بول سکتے، ایسے افراد کے لیے ’سافٹ امیج‘ اور ’محبت کے سفیر‘ متبادل الفاظ ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ایسے افراد نہ جانے یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ جو طاقتور ہوتے ہیں یا جن کی بات سنی جا رہی ہوتی ہے، ان پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
رابعہ کلثوم نے مزید لکھا کہ ہم پاکستان کی وجہ سے حیثیت اور اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے ہم پر ملک کے لیے بولنا فرض ہے، وطن سے محبت کرنا اور اس کی خاطر لڑنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ان کی طرح مشی خان نے بھی عتیقہ اوڈھو کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے سوال کیا کہ اگر جنگ کی حالت میں بھی فنکار وطن کے لیے نہیں بولیں گے تو پھر کب بولیں گے؟
انہوں نے عتیقہ اوڈھو کی بیان کو بے وقوفی کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ اور کورونا کی وبا ایک جیسی نہیں، جنگ کے وقت ملک کے لیے بولنا ہم سب پر فرض ہے۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ فنکار پاکستان میں رہتے ہیں، پاکستان سے کماتے ہیں لیکن وہ ملک کے لیے بول نہیں سکتے؟ یہ کہاں کی دلیل ہے؟
انہوں نے عتیقہ اوڈھو پر بھارت اور وہاں کے فنکاروں کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ اس سے اچھا تھا کہ وہ خاموش رہتیں، کوئی بیان نہ دیتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں اور جارحیت میں 40 پاکستانی شہید ہوئے اور کہا جا رہا ہے کہ فنکار محبت کے سفیر ہوتے ہیں، اگر وہ اب بھی ملک کے لیے بات نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے؟ انہیں کس وقت کہا جائے کہ وہ ملک کے لیے بات کریں۔
اداکاراؤں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی عتیقہ اوڈھو کو فنکاروں کے محبت کے سفیر ہونے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ملک پر مشکل وقت آنے پر وطن کے لیے لڑنا اور بولنا ہر کسی پر فرض اور قرض ہے۔


مشہور خبریں۔
حجاب پہننے کی وجہ سے اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر پابندی
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی مسلمان رنر سونکمبا سیلا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر
جولائی
غزہ کے بچوں کے لیے گارڈیولا کی حمایت پر صیہونیوں کا غصہ اور تشویش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
جون
روس کا ایران سے اظہارِ یکجہتی
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
جون
ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر فوادچوہدری کی وضاحت
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
جنوری
عام انتخابات 2024: معروف سیاسی رہنماؤں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ
فروری
حکومت نے عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ کیوں ڈالا؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے حالیہ بجٹ پر نہ صرف اپوزیشن رہنماؤں نے
جولائی
صیہونی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی کے بارے میں عیجب و غریب دعوی
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے ابو ظہبی میں تل ابیب کے سفارت
جون
پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا
?️ 11 جون 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد
جون