?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کبھی فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا گیا، جس وجہ سے دونوں شعبوں میں نئے لوگ نہیں آسکے اور دونوں انڈسٹریاں آگے نہیں بڑھ سکیں۔
صبا حمید نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سیاست اور شوبز سمیت ڈراما انڈسٹری پر بھی کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابھی سے ہی فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ انتخابات میں کس پارٹی یا لیڈر کو ووٹ دیں گی۔
انہوں نے مداحوں سمیت تمام افراد پر زور دیا کہ وہ بھی انتخابات میں لازمی حصہ لیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے ہدایت کاری کم کی ہے لیکن انہیں اداکاری سے زیادہ ہدایت کاری میں مزہ آتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب تک سماج میں خواتین پر ظلم ہوتا رہے گا، وہ مظلوم بنیں گی، تب تک ایسے ہی موضوعات پر ڈرامے بنائے جاتے رہیں گے۔
صبا حمید کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ جو کچھ ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے، وہی سماج میں ہوتا ہے، لیکن ان کے خیال میں ڈراموں میں وہی کچھ دکھایا جاتا ہے جو سماج میں ہو رہا ہوتا ہے۔
ان کے مطابق ان کا خیال ہے کہ ابھی فوری طور پر ڈراموں کے موضوعات تبدیل نہیں ہو سکتے، مزید کافی وقت تک خواتین کو مظلوم دکھایا جاتا رہے گا۔
ڈراما اور فلم انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری ابھی چلنا سیکھ رہی ہے لیکن اسے چلنے ہی نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری 1980 میں زوال پذیر ہونا شروع ہوئی اور تقریباً سال 2000 تک ختم ہوگئی، پھر وہ دوبارہ اٹھی اور ابھی پاؤں پاؤں چل رہی ہے، اسے چلنے دیا جانا چاہیے۔
صبا حمید کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کو چلنے ہی نہیں دیا جاتا تو نئے لوگ کہاں سے آئیں گے؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح سیاست کو بھی چلنے ہی نہیں دیا جاتا تو وہاں بھی نئے لوگ کیسے آئیں گے، دونوں شعبوں کو چلنے دیا جاتا تو وہاں بہت سارے نئے لوگ آتے اور تبدیلیاں نظر آتیں۔
انہوں نے مثال دی کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کو کبھی نہیں روکا گیا، اسے ہمیشہ چلنے دیا گیا، جس وجہ سے آج وہ کافی آگے ہے، وہاں بہت سارے نئے لڑکے اور لڑکیاں آچکی ہیں۔
ان کے مطابق ڈراما انڈسٹری کی طرح فلم انڈسٹری اور سیاست کو بھی چلنے دیا جائے، تاکہ وہاں نئے لوگ آسکیں۔
صبا حمید کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری، بھارت کی انڈسٹری کے برابر ہوا کرتی تھی لیکن آج ہم بولی وڈ اور ہولی وڈ سے مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ بہت آگے نکل چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کے حامیوں کا فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹبال میچ کی منسوخی کا مطالبہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی حامیوں نے فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے باہر
نومبر
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ
ستمبر
سپریم کورٹ، ہائیکورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط ایک ہی جگہ سے موصول، تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز
اپریل
حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد
جنوری
نیتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع ہمیشہ کی طرح پناہ گاہوں میں
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
اکتوبر
اقوام متحدہ کا فلسطینی مکانات کے انہدام کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت سے فلسطینیوں کے مکانات اور عمارتوں
فروری
بالی وڈ فلم ‘پی کے’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان، رنبیر کپور مرکزی کردار
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار عامر
فروری
ایران کے ساتھ جنگ نیتن یاہو کے سیاسی کیریئر کا خاتمہ بن سکتی ہے
?️ 12 مارچ 2026ایران کے ساتھ جنگ نیتن یاہو کے سیاسی کیریئر کا خاتمہ بن
مارچ