فرحان اختر نے دوسری شادی کرلی

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر  فرحان اختر نے گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر سے شادی کرلی۔ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے اپنی شادی کو نہایت ہی سادہ رکھتے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کے سامنے ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں۔ فرحان اور شیبانی نے الگ الگ قسمیں لکھیں جو انہوں نے آج تمام مہمانوں کی موجودگی میں پڑھ کر سنائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  فرحان اختر نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کالے کورٹ پینٹ کا انتخاب کیا جبکہ دلہن شیبانی نے لال عروسی جوڑا زیب تن کیا۔فرحان اختر کو دھوپ سے بچنے کے لیے چشمے لگائے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے نہ نکاح کیا اور نہ ہی مراٹھی طرز کی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی، کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی تقریب کا انعقاد جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کے کھنڈالہ میں واقع فارم ہاؤس میں کیا گیا ہے۔شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رہتیک روشن، راکیش روشن ، امرتا اروڑا، ریا چکرورتی، انوشا ڈانڈیکر فارم ہاؤس پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نکاح کریں گے نہ مراٹھی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی جائے گی۔کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر یہودی محلہ آباد ہوگا

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  یو اے ای میں یہودی کونسل خاخام نے اعلان کیا

صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی

یوکرین کو 275 ملین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے لیے مغربی حمایت کے

حزب اللہ کے بارے میں صیہونی کمانڈر کا حیرن کن اعتراف

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی 188ویں آرمرڈ بریگیڈ کے کمانڈر کرنل ایوی فولوزنسکی

چین، پاکستان کو بھاری مقدار میں مزید ویکسین فراہم کرے گا

?️ 10 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر

خطے میں امریکہ کا نیا اشتعال انگیز قدم

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے 3,000 سے زیادہ امریکی

 جبالیا کے رہائشی علاقے صیہونی درندگی کا نشانہ

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل بمباری

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے