?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے کبھی غلطی سے کوئی نامناسب الفاظ پر مبنی شاعری گائی تو بعد میں احساس ہونے کے بعد خدا سے معافی مانگی ہے۔
گلوکار کی وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں عاطف اسلم کو اپنی غلطیوں پر خدا سے معافی مانگنے کی بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کچھ دن قبل عاطف اسلم کی جانب سے دیے گئے ایک انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی تھی۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ غلط باتوں پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایسی باتوں پر اعتراض بھی کیا ہے لیکن اگر ان سے کبھی گلوکاری کرتے وقت کبھی کوئی گستاخی کا لفظ نکلا ہے تو بعد میں انہوں نے احساس ندامت میں خدا سے معافی مانگی ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ جو بات غلط ہے، وہ ہمیشہ غلط رہتی ہے اور وہ غلطیوں پر خدا سے معافی کے طلب گار رہے ہیں۔
انہوں نے بغیر محنت کیے مختصر مدت میں شہرت کو حاصل کرنے والے گلوکاروں پر بھی بات کی اور کہا کہ آج کل کے دور میں کوئی محنت نہیں کرنا چاہتا، ہر کوئی مختصر مدت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کا کوئی ایک فارمولہ نہیں ہے لیکن محنت کے بغیر ملنے والی شہرت مختصر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب لوگ راتوں و رات مصنوعی سہاروں کے ذریعے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
عاطف اسلم کے مطابق ذلت، عزت اور شہرت دینا خدا کے ہاتھ میں ہوتا ہے، انسان کو صرف محنت کرنی ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کا غزہ کی عوام کے بارے میں کیا کہنا ہے؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے وابستہ تنظیموں میں سے ایک نے غزہ
نومبر
ایران کا صیہونیوں کو پیغام؛فلسطینی ماہر کی نظر میں
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: ایک فلسطینی ماہر نے صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ
اپریل
غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کو امریکی کی مکمل حمایت
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:سیاست دان اور عالمی شخصیات غزہ میں فلسطینی عوام پر مسلسل
دسمبر
سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، فائدہ کیا ہوا بے نقاب ہوگئے، عمران خان
?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
دسمبر
گولانی حکومت کی بے عملی کے سائے میں شام کے خلاف صیہونی تباہی
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے گزشتہ دسمبر میں شام میں بشار الاسد
اپریل
ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں بائیڈن کی ناکامی: گلوبل ٹائمز
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: گلوبل ٹائمز امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ
جولائی
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے جاری رہنے کا غیر یقینی انجام
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے یہ بھی اطلاع دی
فروری
پہلے ڈرامے کے لیے گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے، کاشف محمود
?️ 6 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار کاشف محمود نے انکشاف کیا ہے
دسمبر