غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے: عدنان صدیقی

عدنان صدیقی کا ٹوئٹر سے ناراضگی کا اظہار

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے ہمیں مسئلہ فلسطین کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کرنی چاہیے۔کیا جنگ بندی  صرف ایک دکھاوا تھا؟

عدنان صدیقی نے نئی اسرائیلی حکومت کے آنے کے بعد غزہ کی پٹی پر پھر سے بمباری کاسلسلہ شروع ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’جنگ بندی کا کیا ہوا؟ کیا وہ صرف ایک دکھاوا تھا؟۔

اداکار نے غزہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ  ’غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے، ہمیں اس کے بارے میں بات کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے۔واضح رہے کہ نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری کی گئی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جارحیت کے لئے پرعزم ہے، فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کی مختلف مشہور شخصیات نے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے جن میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز،  اداکارہ اشنا شاہ ، نور بخاری اور کچھ دیگر اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

آبنائے ہرمز پر ایران کا اختیار

?️ 15 جون 2026سچ خبریں: خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دعویٰ کیا ہے کہ

صہیونی ایران کے پیر کیوں پکڑ رہے ہیں؟

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے چین سے کہا

نیشنل کانفرنس کی حکومت سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے: روح اللہ مہدی

?️ 12 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ٹرمپ کے امن منصوبے پر عرب اور اسلامی ممالک کا بیان

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر اور دیگر متعدد

عمر شریف کی میت جرمنی سے پاکستان پہنچ گئی

?️ 6 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کی میت ترکی

پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 19 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع

امریکی خارجہ پالیسی پر ملکی بحرانوں کا بھاری سایہ

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے بعد یوکرین کے ساتھ امریکہ کے وعدوں کے

عراقی وزیر خارجہ: ہم خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کے مخالف ہیں

?️ 30 جون 2026سچ خبریں: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین  نے خطے میں جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے