کراچی (سچ خبریں)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے خیالات سے متفق ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں خوبصورتی سیاسی اختلافات کے باوجود جڑے رہنےمیں ہے۔
عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر خیالات سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ وہ امیتابھ بچن صاحب کے خیالات سے متفق ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ’اختلافات کے دوران آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں۔
اداکار نے لکھا کہ’خوبصورتی سیاسی اختلافات کے باوجود جڑے رہنےمیں ہے‘۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے اسٹارز کے درمیان اچھے لمحات کو اپنے نوٹ میں دنیا کے سامنے اُجاگرکیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے باوجود کبھی ان ممالک کے اسٹارز کا گرم جوشی کیساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کے بعد گلے ملنا وائرل ہوا۔انہوں نے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی کی خوشی ان اسٹارز نے مل کر منائی۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ کسی طرح کے دہشت گرد حملوں کو ہماری کہانیوں کے باہمی رابطے اور یکجہتی کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔