?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار عثمان مختار کی ہدایت کردہ فیچر فلم ’گلابو رانی‘ دنیا بھر سے سات عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔’گلابو رانی‘ کی کہانی ہاسٹل میں آسیبوں کے سائے سمیت وہاں ہونے والے انوکھے واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے علی مدار کے ہمراہ لکھی ہے۔
فلم کا ٹریلر گزشتہ برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔
فلم کو پاکستان میں ریلیز کیے جانے کے بعد اسے مختلف عالمی فیسٹیولز میں پیش کیا گیا، جہاں اسے کافی سراہا گیا اور اسے مختلف فیسٹیول میں دو سے زائد ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا۔
عثمان مختار نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم مختلف فیسٹیولز میں سات ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
انہوں نے فلم کو مختلف عالمی ایوارڈز دیے جانے پر فیسٹیول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلم کی ٹیم کے ارکان کے تعاون اور ساتھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
عثمان مختار نے فلم کو ایوارڈز ملنے پر اسے پوری ٹیم کی کامیابی قرار دیا اور بتایا کہ ان کی فلم نے مختلف فیسٹیولز میں سات ایوارڈز جیت لیے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم کو ’بہترین ہارر شارٹ فلم، بہترین سائونڈ ڈیزائن، بہترین ڈائریکٹٹر میل، بہترین سائنامٹاگرافی، بہترین، ہارر شاٹ فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین ہارر شارٹ فلم‘ کے ایوارڈز دیے گئے۔
’گلابو رانی‘ کو مجموعی طور پر تین مختلف فلم فیسٹیولز میں ساتوں ایوارڈز دیے گئے، فلم کو تین ہارر شارٹ فلم اور دو بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ ملے۔
’گلابو رانی‘ میں میں ڈیڑھ سو سال پرانی یونیورسٹی اور اس کے ہاسٹل میں ہونے والے ناگہانی واقعات کو دکھایا گیا ہے جو یقینی طور پر طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہوتے ہیں۔
جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے اگرچہ کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف سسپنس بلکہ ہارر بھی دیکھنے کو ملے گا۔
ٹریلر سے واضح طور پر عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہونے والے انوکھے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔
گلابو رانی’ عثمان مختار کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی مرکزی فلم ہوگی اور وہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔
’گلابو رانی‘ کی کاسٹ میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال خاقان افضل، عمر عبداللہ خان اور نتاشا حمیرا اعجاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے
?️ 13 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک
مارچ
طالبان نے افغانستان کے لیے امداد کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں: افغان خبر رساں ایجنسی نے ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے
دسمبر
ہمارا ملک دنیا سے الگ تھلگ ہوچکا ہے:ترک تجزیہ کار
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مشہور ترک تجزیہ نگار کا خیال ہے کہ اردگان کی حکومت
اکتوبر
فیس بک میسینجر میں میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ’فیس بک‘
دسمبر
اسرائیل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے: مشہور یہودی ارب پتی
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:مشہور امریکی یہودی ارب پتی مائیکل بلومبرگ نے وزیر اعظم نیتن
مارچ
وزیر اعظم نے مکمل لاک ڈاون پر لگائی روک
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عوام کے براہ راست سوالوں کے جوابات دیتے ہوئےوزیرا اعظم
اگست
غزہ کے لیے تازہ ترین جنگ بندی منصوبہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک نامعلوم ذریعے نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی تجویز
نومبر
عوکر میں امریکہ کا مشن کیا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے آغاز
اکتوبر