?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ٹوئٹ کیا کہ حکومتی نمائندوں کو تقریبات اور پریس کافرنس کے دوران ماسک نہ پہننے پر کافی حیرانگی ہوتی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔
عتیقہ اوڈھو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں جبکہ اُنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک نہیں پہنا ہوا ہے۔سینئر اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان سے مخاطب ہوکر لکھا ’میڈم! براہِ مہربانی ماسک پہن لیں۔
عتیقہ اوڈھو نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب حکومتی نمائندے ہی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو پھر یہ عوام سے کیسے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی توقع کرسکتے ہیں۔
اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ کیسے حکومتی نمائندے بھی تقریبات اور پریس کانفرنس کے دوران ماسک نہیں پہنے ہوئے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں اتفاق کرتی ہوں کہ عوام ہر طرف سے بے وقوف بن رہے ہیں لیکن اُنہیں سیدھا راستہ دکھانا عوامی شخصیات کی ذمہ داری ہے۔عتیقہ اوڈھو کے ان سلسلہ وار اور معنی خیز ٹوئٹس پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی اندرونی بحران یمن پر حملے کا باعث کیسے بنا؟
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں سعودی جارح اتحاد نے تمام بین الاقوامی قوانین
دسمبر
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کر لیا
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا
ستمبر
وزیراعظم نے مون سون 2026 سٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے
نومبر
آئی ایم ایف سے قسط کی ادائیگی کے لیے حکومت کی امریکا سے مددکی درخواست
?️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے امریکا
جون
کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم
اگست
’ڈس انفارمیشن‘ کی نئی تعریف کا تعین کرنے والا پیمرا بل قومی اسمبلی میں پیش
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے پیمرا ترمیمی بل
جولائی
شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف فوجی سیٹلائٹس کی اہمیت پر زور
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی سازشوں میں
مئی
’دہشت گردوں‘ اور قومی ادارے تباہ کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، جاوید لطیف
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید
مئی