عامر خان اور ان کی اہلیہ طلاق کے بعد ایک بار پھر ساتھ نظر آئے

عامر خان اور ان کی اہلیہ طلاق کے بعد ایک بار پھر ساتھ نظر آئے

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ رواں سال طلاق کے ذریعے علیحدہ ہوگئے تھے تاہم  ایک بار پھر ایک ساتھ منظرِ عام پر آگئے۔ عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کے فٹبال میچ میں بیٹے کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ شریک ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ گزشتہ روز اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کو خوش کرنے کے لیے ایک ساتھ نظر آئے، جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن وہ اپنے بیٹے کے والدین کے طور پر متحد ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کے فٹبال میچ میں بیٹے کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ شریک ہوئے۔فٹبال میچ کے بعد لی گئی تصویر بھارتی میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عامر خان اور کرن راؤ کو اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد رواں سال باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم بعد ازاں دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت میں قرارداد منظور

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ، انگلینڈ اور صیہونی حکومت

پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاوں گا

?️ 18 جولائی 2021مظفرآباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے

کیا اسرائیل نے حماس کو شکست دی ہے؟ صیہونی فوج کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے

70 فیصد اسرائیلی فوجیں شمالی غزہ سے باہر

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالین کے ایک کمانڈر نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی

پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی: شیخ رشید

?️ 4 فروری 2021پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے

نیتن یاہو کا اتحادی میڈیا: 21 ماہ کی جنگ کے بعد، حماس اب بھی اپنی تنظیم کو برقرار رکھتی ہے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے وسیع حملوں کے

کراچی بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی

?️ 17 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی پولیس نے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے منی

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم؟

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے