عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک

?️

کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین  کو کراچی میں ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں  سپردخاک کردیا گیا۔معروف  ہدایت کار  و ٹی وی میزبان ضیا محی الدین  آج صبح 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے  جس کے بعد  ا ن کی  نماز جنازہ بعد  نماز ظہر ڈیفنس فیز  4 میں  قائم امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی  اور ان کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کردی گئی۔

ضیا محی الدین  20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انھوں  نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کیلئے  کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

ضیامحی الدین کو 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا،انھوں نے اس فلم میں ایک یادگار کردار ادا کیا۔

 ضیامحی الدین براڈوے کی زینت بننے والے جنوبی ایشیا کے پہلے اداکار تھے، 70 کی دہائی میں پی ٹی وی سےضیامحی الدین شو کے نام سے منفردپروگرام شروع کیا اور 1973 میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کےڈائریکٹر مقرر کردیےگئے۔

جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے بعد ضیا محی الدین  واپس برطانیہ چلے گئے،90 کی دہائی میں مستقل پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا،ضیامحی الدین نے انگریزی اخبار دی نیوزمیں کالم بھی لکھے، ضیامحی الدین کی کتاب”A carrot is a carrot” ایک مکمل ادبی شہہ  پارہ ہے۔

ضیامحی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین  نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہے۔

ضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

مشہور خبریں۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ کا فلسطین کی حمایت پر زور

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز، ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے فلسطینی

ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ

بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان

?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت

سید حسن نصراللہ کو کیسے شہید کیا؟ صیہونی اخبار کا دعوی

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بارے

صدر مملکت نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے

?️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز

امریکہ ترقی یافتہ ممالک سے پیچھے ہے: اقوام متحدہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صرف ایک

ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی کی چیف جسٹس، آرمی چیف سمیت اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز

?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے