?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں تفریحی دنیا میں ایک نیا اور دلچسپ موڑ آ رہا ہے کیونکہ عالمی سطح پر مشہور رئیلٹی شو ’گاٹ ٹیلنٹ‘ پہلی بار ملک میں پیش کیا جا رہا ہے۔
پکسل انٹرٹینمنٹ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی تفریحی کمپنی فریمنٹل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے تاکہ دنیا کے سب سے کامیاب رئیلٹی شو ’گاٹ ٹیلنٹ‘ کو پہلی بار ملک میں متعارف کرایا جا سکے۔
سائمن کوویل کی تخلیق کردہ یہ فرنچائز 70 سے زائد ممالک میں نشر ہو چکی ہے اور تاریخ کے سب سے کامیاب رئیلٹی ٹی وی فارمیٹ کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔
اب پاکستان کی باری ہے کہ وہ پاکستان گاٹ ٹیلنٹ کے ذریعے اپنی صلاحیتیں عالمی سطح پر پیش کرے۔
یہ شو ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں گلوکار، ڈانسرز، جادوگر، کامیڈین، ایکروبیٹ، بیٹ باکسرز اور وہ تمام افراد جنہیں لگتا ہے کہ وہ سامعین کو متاثر کر سکتے ہیں، انہیں اس پلیٹ فارم پر اپنا ہنر دکھانے کا موقع دیا جائے گا۔
اسی حوالے سے ملک بھر میں اوپن آڈیشنز بہت جلد شروع ہونے والے ہیں، جو ملک کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو پہچان حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان آئیڈل کی واپسی کا اعلان ہوا ہے، ایم ایچ ایل گلوبل نے حال ہی میں فریمنٹل سے اس شو کے حقوق حاصل کیے ہیں، جو رئیلٹی ٹی وی کی یادوں اور نئی صلاحیتوں کی دریافت کے لیے نئی راہ ہموار کر رہے ہیں۔
پاکستان آئیڈل اور پاکستان گاٹ ٹیلنٹ دونوں کی واپسی نہ صرف ملک میں تفریحی مواد کے منظرنامے کو تبدیل کرے گی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی مختلف پہچان بھی قائم کرے گی۔
مشہور خبریں۔
نہ قیدی رہا ہوں گے نہ ہم جیتیں گے: واللا نیوز کا تجزیہ
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والہ نیوز نے کہا کہ یہ
مئی
ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد 13 ہزار آفٹر شاکس
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے ہنگامی اور غیر متوقع واقعات کے محکمے نے اس
مارچ
غزہ میں انسانی امداد بھی نہیں پہنچ رہی ہے، وجہ؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ
جنوری
ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد کا انتقال ہو گیا
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہرکے وار جاری ہیں
ستمبر
امریکی جمہوریت کے ڈگمگانے پر ٹرمپ کی 187 منٹ کی خاموشی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 187 منٹ کی خاموشی
جولائی
کورونا بحران میں پاکستان نے بھارت کو مدد کی پیشکش دے دی
?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اس بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک
اپریل
پی ڈی ایم میں اختلاف کرنے والے کا نام سامنے آگیا
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) استعفوں کے معاملے پر اختلافات کے علاوہ پاکستان پیپلز
مارچ
اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے
?️ 21 ستمبر 2025اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مائیک
ستمبر