عاطف اسلم کا شاہ رخ خان کیلئےاہم پیغام

عاطف اسلم کا شاہ رخ خان کیلئےاہم پیغام

?️

کراچی ( سچ خبریں )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے لئے اہم پیغام دیا جس میں انہوں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نا تو وہ مصروف تھے اور ناہی ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کبھی مصروف ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے خصوصی انٹرویو میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے میزبان ہارون رشید نے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ بہت مصروف تھے اور آپ نے شاہ رخ کے لیے گانا نہیں گایا ، میرے پاس ان کی ایک ویڈیو کلپ بھی ہے جو میں آپ کو بھیجوں گاجس میں شاہ رخ خان نے آپ کے بارے میں ایسا کہا ہے۔

جواب میں عاطف اسلم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، مجھے زندگی میں محض ایک مرتبہ ہی شاہ رخ خان سے ملنے کا موقع ملا، وہ بہت اچھے انسان ہیں، انہوں نے مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کیا تھا بلکہ ان کی ٹیم نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میں نے ‘گیرووا’ گانا گایا بھی تھا، میں نے گانا ریکارڈ کیا اور ان کی ٹیم کو بھیج دیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ پھر کیا ہوا، میں شاہ رخ کے لیے کبھی مصروف نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو اپنی ٹیم سے اس بارے میں ضرور پوچھنا چاہیے کیونکہ میں نے گانا ریکارڈ کر کے بھجوا دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مصروف نہیں تھے ، اور کبھی بھی شاہ رخ کے لیے مصروف نہیں ہوں گے اوران کے لیے گانا گانا انہیں اچھا لگے گا۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں ہے: مفتاح اسماعیل

?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی

سعودی عرب پر یمنی فوج کے حملے پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم کا ردعمل

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمنی عوام کے مسلسل محاصرے

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بلڈوزر کی سیاست، اقلیتوں کو نشانہ بنانے پر مودی پرتنقید

?️ 10 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 44 فیصد سے زائد

?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 6 اپریل کو

اسرائیل کے شام پر قبضہ کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد صیہونی حکومت

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل

?️ 12 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تحریک

حماس کی جانب سے قطر سے متعلق دعووں کی تردید

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے

صیہونی وزیر جنگ غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے