?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کچھ دن قبل گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کے بچوں پر الزام تراشی کو غلط قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مرحوم اداکارہ نے انہیں بتایا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے بچوں کے ساتھ بیرون ملک مقیم نہیں ہوتیں۔
بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے عائشہ خان کی موت پر اظہار افسوس کرنے سمیت سوشل میڈیا پر ان کی موت کے حوالے سے پھیلنے والی باتوں پر بھی بات کی۔
عائشہ خان کی لاش 20 جون کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے بتایا تھا کہ ان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔
اداکارہ کی پراسرار طور پر گھر میں فوتگی پر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کیا تھا، بعد ازاں 22 جون کو خاموشی سے ان کی تدفین کردی گئی تھی۔
ایک ہفتے تک ان کی لاش گھر میں موجود رہنے پر شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بچوں پر بھی سنگین الزامات لگائے تھے۔
اب بشریٰ انصاری نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ عائشہ خان کے بچوں پر والدہ کا خیال نہ رکھنے کے الزامات غلط ہیں، انہیں بھی والدہ کی موت پر تکلیف ہوئی ہوگی۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار عائشہ خان کے ساتھ کام کیا، چند سال قبل ہی اداکارہ نے انہیں بچوں کے حوالے سے متعدد باتیں بتائی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق عائشہ خان نے انہیں بتایا تھا کہ تمام بچے انہیں اپنے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کی منتیں کرتے رہتے ہیں لیکن وہ نہیں جاتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عائشہ خان کے 5 سے 6 بچے ہیں جو الگ الگ ممالک میں رہتے ہیں، ان کی بیٹیاں اور بیٹے سب باہر ہوتے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہوں نے عائشہ خان سے بچوں کی جانب سے خیال رکھنے اور پیسوں سے متعلق بھی دریافت کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عائشہ خان نے انہیں بتایا تھا کہ بچے انہیں پیسوں سمیت کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتے، ان کی درازوں میں بھی بچے پیسے رکھ کر جاتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق عائشہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے شہر میں اپنے دوستوں اور اپنے ماحول میں رہنا اچھا لگتا ہے، وہ یہاں خوش ہیں، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہتی ہیں اور ایک نوکرانی ان کے لیے کھانا وغیرہ تیار کرتی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ عائشہ خان کے بچوں پر الزام تراشی بند کی جائے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں، ایسا نہیں ہوا ہوگا، وہ اپنی والدہ کا خیال رکھتے تھے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ البتہ عائشہ خان کے بچوں سے یہ لاپرواہی ضرور ہوئی کہ انہوں نے چند دن تک والدہ سے بات نہیں کی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر عائشہ خان کی لاش ایک ہفتے پرانی نہیں ہوگی اور ان کے بچوں نے والدہ سے دو سے تین دن تک کسی مصروفیت کی وجہ سے لاپرواہی کی ہوگی، ورنہ ایسا نہیں ہوتا۔
بشریٰ انصاری کی بات پر زیادہ تر صارفین نے ان کی بات سے اختلاف کیا اور تبصرے کیے کہ اگر عائشہ خان کے تمام بچے اتنے ہی اچھے تھے تو انہوں نے والدہ سے ایک ہفتے تک بات کیوں نہیں کی؟ اور اگر اداکارہ کے دوست اور ساتھی بھی اتنے ہی اچھے تو انہوں نے ایک ہفتے تک اداکارہ کی خبر تک کیوں نہیں لی؟


مشہور خبریں۔
عراق کی ایٹمی تنصیبات میں صیہونیوں کی تخریب کاری
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:موساد کے ایک سابق انٹیلی جنس عہدیدار نے پہلی بار انکشاف
جنوری
جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب
?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
مارچ
بائیڈن کے سفر کے بارے میں سعودیوں کی رائے
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے حالیہ دورے اور جدہ
جولائی
اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے رواں سال مئی میں ان کی گرفتاری
اکتوبر
صحافی پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید نے
جون
نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ سے ملاقاتیں
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی
اکتوبر
وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل ہو گا،سہ فریقی ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
روس کو توڑنے کا خواب قیامت تک لے جائے گا: مدودوف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے پیر
ستمبر