?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن میں کئی لازوال کردار اور ڈرامے کرنے والی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری طویل عرصے بعد اور زندگی میں پہلی بار تنہا اسٹینڈ کامیڈی شو کرتی دکھائی دیں گی۔
جی ہاں، بشریٰ انصاری زندگی میں پہلی بار ایک گھنٹے دورانیے کا طویل اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کرتی دکھائی دیں گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں اور اسے آئندہ ماہ سے شروع کردیا جائے گا۔
بشریٰ انصاری معروف اسٹیج تھیٹر پروڈکشن کمپنی ’کاپی کیٹس‘ کے ساتھ مل کر ’ملکہ تبسم: بشریٰ انصاری‘ کے نام اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، جسے سب سے پہلے کراچی آرٹس کونسل میں دکھایا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، اس سے قبل وہ کئی سال تک پی ٹی وی سمیت اسٹیج تھیٹرز میں انور مقصود اور معین اختر سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ اسٹینڈ اپ اور کامیڈی شو کرتی دکھائی دیتی تھیں۔
بشریٰ انصاری نے معین اختر اور انور مقصود کے ساتھ پی ٹی وی پر کئی لازوال کامیڈی شو کیے جب کہ انہوں نے دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی ٹیلی وژن اور تھیٹر پر یادگار کام کیا لیکن وہ پہلی بار تن تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی۔
اسی حوالے سے کاپی کیٹس پروڈکشن کے سربراہ ہدایت کار محمود داوڑ نے کہا کہ وہ بشریٰ انصاری کے ساتھ کافی عرصے سے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا لیکن اب وہ جلد لیجنڈری اداکارہ کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
بشریٰ انصاری نے بھی محمود داوڑ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے تک دیگر منصوبوں میں مصروف رہیں، جس وجہ سے انہوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کے لیے حامی نہیں بھری تھی لیکن اب وہ محمود داوڑ کے ساتھ معاہدہ کر چکی ہیں اور وہ تنہا اسٹینڈ اپ شو کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے نعمان اعجاز اور بہروز سبزواری سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ مل کر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اسٹیج پرفارمنسز کی ہیں، تاہم وہ پہلی بار تنہا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کریں گی، جس وجہ سے وہ تھوڑا سا گھبراہٹ کا بھی شکار ہیں۔
ان کے مطابق اسٹیج کے سامعین دوسری طرح کے ہوتے ہیں اور لوگوں کے سامنے براہ راست پرفارمنس کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا جب کہ تنہا کامیڈی کرنا اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
محمود داوڑ نے ’ملکہ تبسم بشریٰ انصاری‘ کے حوالے سے مزید بتایا کہ شو کو کراچی آرٹس کونسل میں 14 جون سے دکھانا شروع کیا جائے گا اور مسلسل 21 جولائی تک یومیہ وہاں ایک شو دکھایا جائے گا، تاہم بعض دنوں میں اس کے دو شو بھی دکھائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کے بعد شو کو 20 دن کے لیے اسلام آباد اور آخر میں 20 دن کے لیے لاہور میں دکھایا جائے گا۔
’ملکہ تبسم بشریٰ انصاری‘ کی ہدایات محمود داوڑ دیں گے جب کہ اس کا اسکرپٹ سید نینی لکھیں گی اور بشریٰ انصاری اسٹیج پر تنہا ایک گھنٹے تک شائقین کو محظوظ کریں گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: تل آویو کے سابق فوجی افسر اور صیہونی ریژیم کے ڈیموکریٹک
جولائی
سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا۔ مصدق ملک
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا
اکتوبر
ہم اسرائیل کے خلاف ایک مہینے کی مسلسل لڑائی کے لیے تیار ہیں: جنین
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:جنین بریگیڈ کے ایک مجاہد نے جنین شہر اور کیمپ میں
جون
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی
دسمبر
عراقی وزیر اعظم کا دورۂ ایران؛اغراض و مقاصد
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن اور کویت کے دورے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد
دسمبر
یمن کے صعدہ پر سعودی توپ خانے کا حملہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی
دسمبر
سردار ایاز صادق کو وزیر قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق
اکتوبر
ملک کے 5 بڑے لیڈروں کو اعتماد سازی کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
جنوری